وسطی مکران: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم بی ایل ایف کے 6 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پاروم میں وسطی مکران کے پہاڑی سلسلے میں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے وسطی مکران کے پہاڑی سلسلے میں آپریشن کیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے، دہشت گرد پروم اور پنجگور کے نواحی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کانوائے پر آئی ای ڈیزحملوں میں بھی مصروف تھے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن میں مختلف نوعت کے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی جبکہ یہ اسلحہ و ایمونیشن دہشت گردوں نے علاقے کے امن و سلامتی کو متاثر کرنے کے لیے استعمال کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قوم کے ساتھ مل کر سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام و ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments are closed.