گوگل کی سرپرست کمپنی الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او) سندر پچائی کی سالانہ آمدنی میں حیران کن حد تک اضافہ ہوا ہے۔
باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق Alphabet کی ایک نئی فائلنگ کے مطابق، گوگل اور گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفا بیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے 2022 میں تقریباً 226 ملین ڈالر کمائے-
واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف
امریکی حکومت کے پاس جمع کرائی گئی ریگولیٹری فائلنگ سے انکشاف ہوا کہ سندر پچائی کی سالانہ تنخواہ تو محض 20 لاکھ ڈالرز ہے مگر 2022 میں ان کی آمدنی 22 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہی 2022 میں الفابیٹ کی جانب سے 21 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز حصص کی شکل میں دیے گئے جبکہ باقی رقم دیگر مراعات کی شکل میں دی گئی۔
اس کے ساتھ ساتھ 2022 میں سندر پچائی کی سکیورٹی کے لیے بھی کمپنی نے 60 لاکھ ڈالرز خرچ کیےحیران کن بات یہ ہے کہ 2021 میں 50 سالہ سندر پچائی کو صرف 63 لاکھ ڈالرز دیئے گئے تھے یعنی ایک سال میں آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ان کی آمدنی الفابیٹ کے دیگر عہدیداران کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔
ناسا نے خلا سے زمین کی دلکش ویڈیو شئیر کر دی
سندر پچائی کی آمدنی کا انکشاف اس وقت ہوا ہے جب الفابیٹ نے کچھ عرصے قبل اقتصادی مشکلات کا جواز بنا کر 12 ہزار ملازمین کو فارغ کر دیا تھااس موقع پر سندر پچائی نے ایک ای میل میں کہا تھا کہ وہ ان فیصلوں کی مکمل ذمہ داری لیتے ہیں جو موجودہ خراب حالات کا باعث بنے۔
سندر پچائی نے 2004 میں پراڈکٹ منیجمنٹ کے شعبے میں نائب صدر کی حیثیت سے گوگل میں شمولیت اختیار کی تھی ، جبکہ گوگل کروم براؤزر اور آپریٹنگ سسٹم کی ٹیم کی سربراہی بھی کرتے رہے2015 میں انہیں گوگل سرچ انجن کا سی ای او بنایا گیا جبکہ 2019 میں سندر پچائی کو الفابیٹ کا سربراہ بنا دیا گیا۔
جنگ عظیم دوم میں غرق ہونیوالے جاپانی بحری جہاز کا ملبہ 81 سال بعد مل …
دریں اثنا، الفابیٹ اسٹاک میں 2022 میں 39 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جو کہ وسیع تر ٹیکنالوجی اور مارکیٹ کی سست روی کے درمیان ہے۔ اس سال حصص میں تیزی آئی ہے، جنوری سے اب تک تقریباً 19.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔