چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پی ٹی آئی نے اجلاس میں کیا بڑا فیصلہ

چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پی ٹی آئی نے اجلاس میں کیا بڑا فیصلہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا

شاہ محمود، فواد چودھری، بابر اعوان ،شیریں مزاری، فرخ حبیب اور شہباز گل نے اجلاس میں شرکت کی ،اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی اتحاد کے وفد سے ملاقات کا معاملہ زیر غور آیا اجلاس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے کردار کا جائزہ لیا گیا عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن کمیشن سے متعلق بڑے فیصلے کئے گئے

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن ارکان کی حکومتی وفد سے ملاقات پر شدید تشویش کا اظہارکیا گیا ،پی ٹی آئی قیادت کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی گئیں، عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف صوبائی حکومتوں میں بھی کارروائی کا اعلان کر دیا ،2 صوبائی اسمبلیاں الیکشن کمیشن کیخلاف عدم اعتماد کی قرار داد لائیں گی ،عمران خان نے قانونی ماہرین کو معاملات شروع کرنے کی منظوری دے دی ،

واضح رہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ایک ماہ میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے تا ہم پی ٹی آئی دوبارہ عدالت پہنچی گئی اور اس فیصلے کو چیلنج کر دیا جس پر عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا، اور پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف ملا، الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، تا ہم ابھی تک فیصلہ سنایا نہیں گیا، اتحادی جماعتیں بار بار مطالبہ کر رہی ہیں کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

فارن فنڈنگ کیس تحریک انصاف پر کسی اور نے نہیں بلکہ بانی رکن اکبر ایس بابر نے کیا،بقول اکبر ایس بابر انہوں نے ممنوعہ فنڈنگ بارے عمران خان کو آگاہ بھی کیا تھا ایسے فنڈز لئے گئے جنکی پاکستان کا قانون اجازت نہیں دیتا، عمران خان نے کوئی ایکشن نہ لیا جس کی بنا پر وہ الیکشن کمیشن گئے

حالیہ ضمنی الیکشن میں شفاف ترین الیکشن کے باوجود اب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مسلسل چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، اسکی اصل وجہ الیکشن میں دھاندلی نہیں بلکہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو مزید تاخیر کا شکار کروانا ہے

Comments are closed.