برطانوی آرمی چیف کی یادگار شہداء آمد، پھول بھ چڑھائے
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل پیٹرک نے ملاقات کی ہے جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل سید عاصم منیر سے جنرل پیٹرک نکولس نے وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی فوج کے سی جی ایس نے جی ایچ کیو آمد پر یادگار شہداء پر پھول چڑھائے جب کہ پاکستان آرمی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق آرمی چیف اور جنرل پیٹرک کے درمیان ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور برطانوی سی جی ایس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو بھی سراہا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات سے قبل جنرل پیٹرک نکولس نے چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس 
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا   
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی 
یاد رہے کہ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سرپیٹرک سینڈرز پانچ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں ہوئے ہیں جبکہ  برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سرپیٹرک سینڈرز 5 روزہ دورے پر پاکستان میں  ہیں، اپنے دورے میں وہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے آج پاکستان فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی ہے جس میں پاک برطانیہ دفاعی تعاون سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔








