چوہدری پرویز الہیٰ سے پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے صدر کی ملاقات،اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال

باغی ٹی وی : اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی سے پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے صدر محبوب احمد کی ملاقات ہوئی . ملاقات میں اووسیز پاکستانیوں کے مسائل ،پاکستان اور پرتگال کے باہمی تعلقات پرتبادلہ خیا ل ہوا چوہدری پرویزالہی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے آواز بلند کی ہے ، ہم ہمیشہ اصولوں کی سیاست کرتے ہیں ،


بجٹ کی منظوری کے عمل میں مسلم لیگ ق نے اپنا وعدہ پورا کیا ، مرکز اورپنجاب کے بجٹ میں بھرپور اندازسے بطور اتحادی ساتھ دیا.ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کو فوکس رکھاہے ،ہمارا فوکس ہے کہ عوامی مسائل حل کرکے انکے ریلیف کا بندوبست کیاجائے محبوب احمد نے اسپیکر سے درخواست کی کہ پرتگال کے پاکستان میں ویزہ سیکشن کی بحالی کے لئے کردار اداکریں ،
پرتگال اورپاکستان میں دہری شہریت کامعاملہ بھی بہت قریب پہنچ چکاہے ، اس ضمن میں متعلقہ حکام سے بات کریں گے ،

Shares: