پرویز الٰہی بھی گرفتار

0
31
ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور میں ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا، پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا۔ جبکہ پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ پولیس نے گاڑی روک کر انہیں گرفتار کیا، اینٹی کرپشن حکام پرویز الٰہی کو دوسری گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان نے بھی سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ یاد رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے کرپشن کے مقدمے میں عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی تاہم گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست مسترد کر دی تھی کیونکہ ضمانت کے لیے ملزم کا عدالت میں پیش ہونا ضروری ہوتا ہے۔ پولیس کی جانب سے اس سے قبل بھی چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے کئی بار چھاپے مارے تھے تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کو لاہور سے ہی گرفتار کیا گیا ہے، عدالت سے ضمانت خارج ہونے پرسابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کو گرفتار کیا گیا ہے انہیں تھانہ میں منتقل کیا گیا ہے، انہیں جلد ہی گوجرانوالہ منتقل کر دیا جائے گا،چوہدری پرویز الہی کو کرشن اور بدعنوانی کا مقدمہ درج ہے اور وہ مفرور تھے، انہیں خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں کل عدالت کیں پیش کر دیا جائے گا.

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن کورٹ نے چند روز قبل پرویز الہیٰ کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی۔ عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پرویز الہیٰ کی گلبرگ میں واقع رہائش گاہ پہنچ گئی تھی، پولیس کے ہمراہ اینٹی کرپشن کی ٹیم بھی موجود تھی تاہم گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔ تاہم اب ایک مرتبہ پھر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن پنجاب نے انہیں لاہور میں ظہور الٰہی پیلس سے گرفتار کر لیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے ظہورا لٰہی پیلس کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا کیس ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اینٹی کرپشن پنجاب کی پولیس متعدد بار چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، گجرات میں کنجاہ اور لاہور میں واقع رہائش گاہ پر گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پرویز الٰہی چھپنے میں ماہر ہیں لیکن آج فرار کی کوشش میں پکڑے گئے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے بھی چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا پرویز الٰہی پولیس کو مطلوب تھے اور انہیں فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ عامر میر نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی چھپنے کی کوشش میں ماہر ہیں لیکن چونکہ کچھ روز سے علاقے کا محاصرہ کر رکھا تھا اور اگر وہ آج بھی نہ نکلتے تو شاید گرفتار نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے دوران مزاحمت بھی کی گئی اور جس گاڑی میں وہ موجود تھے وہ بلٹ پروف تھی، دروازہ کھولنے کی کوشش کی گئی تو دروازہ نہ کھولا گیا جس کے بعد گاڑی کے شیشے توڑنے کی کوشش کی گئی اور پھر جب گاڑی کا دروازہ کھلا تو اندر سے چوہدری پرویز الٰہی برآمد ہوئے۔

ادھر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے اپنے والد کی گرفتاری کے بعد رد عمل دیتے ہوئے ہے کہ ہم انشا ءاللہ پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔ مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا تھا تب میرے والد نے مجھے یہ کہا تھا چاہے مجھے بھی گرفتار کر لیں، ہم نے عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 دن پہلے میرے والد اور والدہ نے یہی چیز دہرائی۔اب کہا جا رہا ہے پولیس نے میرے والد کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کیا ہے۔ ہم انشا ءاللہ پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔

Leave a reply