چودھری برادران کی جانب سے 25 مارچ تک مہلت مانگی گئی ہے،اہم شخصیت کا انکشاف

چودھری برادران کی جانب سے 25 مارچ تک مہلت مانگی گئی ہے،اہم شخصیت کا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں نے ابھی تک عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا

سبطین خان کا کہنا تھا کہ جب تک اتحادیوں کی جانب سے واضح اعلان نہیں ہوتا حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، مشکل حالات ہیں مگر عمران خان پریشان نہیں ہیں چودھری برادران کی جانب سے 25 مارچ تک کی مہلت مانگی گئی ہے،25مارچ تک چودھری برادران اپنا فیصلہ کرلیں گے چودھری برادران نے کہہ د یا ہے حکومت کے ساتھ ہیں اپوزیشن کے نہیں

دوسری جانب وزیر خٌارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ لوگوں کو خریدا جارہاہے ،اپوزیشن خود ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کررہی ہے،ہر رکن قومی اسمبلی کو آزادانہ طور پر فیصلہ کرناچاہیے کچھ ایم این ایز کی سندھ ہاوس میں موجودگی کا اعتراف پیپلزپارٹی نے کرلیا،الیکشن کمیشن کا خاموش رہنا ان کی غیرجانبداری پر سوال اٹھا رہا ہے،قائد حزب اختلاف کی قومی حکومت کی تجویز میں آئین کی کوئی گنجائش نہیں، کیاپارلیمان کی بڑی پارٹی پی ٹی آئی کی عدم موجودگی قومی حکومت کہلا سکتی ہے؟ مسلم لیگ ق والے سب سمجھ رہے ہیں وہ منجھے ہوئے لوگ ہیں کہاجارہاہے ق لیگ کو پنجاب حکومت بنانے کی پیش کش کی جارہی ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کیا ق لیگ والے اتنے ناسمجھ ہیں کہ وہ اپنی ڈور ن لیگ کے ہاتھ میں دے دیں؟ن لیگ والے اکثریتی وزرا کے ساتھ اقلیتی پارٹی کے وزیراعلیٰ کو کبھی بھی گھر بھیج سکتی ہے،پیپلزپارٹی آئین بنانے والی جماعت خود آئین کی نفی کررہی ہے،جتنا نقصان جمہوریت کو آج ہورہاہے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا، اپوزیشن والے اپنے مفاد کے لیے پاکستان کوداو پر لگارہےہیں،اپوزیشن والے اپنی 15سال کی کرپشن پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں،ہر رکن اسمبلی اپنے حلقے کے ووٹرز کی رائے کا احترام کرے،مسلم لیگ ق مناسب وقت پر درست فیصلہ کرے گی، پرویزالہٰی کے انٹرویو کو خاص رنگ دیاگیا انہوں نے وضاحت کردی،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے اور ان کا رویہ نہایت شائستہ رہا ہے،کراچی کے شہریوں کے ساتھ پیپلزپارٹی کا رویہ سب کے سامنے ہے،یہ کیسے ممکن ہے کہ کراچی کا ووٹر پیپلزپارٹی کے ساتھ جائے گا؟ بلاول ابھی بچہ، ناسمجھ اور ناپختہ ہے، سیاست کی الف ، ب ، پ نہیں آتی،بلاول کو نہیں معلوم اس کے والد کیا کررہے ہیں،ملک اس وقت عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا

قبل ازیں پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کی جانب سے 5 سال کے لیے قومی حکومت کی تجویز پر ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بغیر قومی حکومت مقصود چپڑاسی والی سرکار کی چھوٹی سی آشا ہے۔ شہباز شریف مائنس پی ٹی آئی کی بات کر کے عوامی رائے تبدیل نہیں کر سکتے۔ پی ٹی آئی کے بغیر قومی حکومت کی بات عوام کے حق نمائندگی کا تماشہ بنانے کے مترادف ہے۔ کیا یہ قومی چور اب عوام کو جعلی اکاؤنٹس اور ٹی ٹیز کی تربیت دیں گے؟کیا لوٹ مار مافیا اب منی لانڈرنگ اور دیہاڑیاں لگانے کے جدید سائنسی طریقے دریافت کرے گا؟ میاں شہباز شریف کی اس معصومانہ خواہش پر حیرانگی بھی نہیں ہو رہی۔ وزیر اعظم عمران خان نے شریف خاندان کی اقتدار میں واپسی کے راستے مسدود کر دیئے ہیں۔ یہ جانتے ہیں کہ عمران خان نہ کھائے گا، نہ انہیں کھانے دے گا۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء محمد سبطین خان،ڈاکٹر محمد اختر ملک اورحافظ ممتاز احمد کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں محکموں کی کارکردگی اورسیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، وزرا نے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے-اپوزیشن کاطرز عمل انتہائی مایوس کن اورغیر ذمہ دارانہ ہے-اپوزیشن جماعتوں نے منفی سیاست کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا۔ ہر ایشو پر پوائنٹ سکورنگ ان کاشیوہ ہے۔اپوزیشن والے صرف ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر دعوے کرسکتے ہیں۔عوام کے مستردشدہ عناصرکے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔اپوزیشن جماعتوں کے پاس صرف انتشار کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اورمتحد رہیں گے-

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے خواتین اراکین قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور اسماء قدیر کی ملاقاتیں ہوئی ہیں ،خواتین ایم این ایز نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خواتین ایم این ایز کو قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی خواتین ارکان اسمبلی نے پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات کو سراہا ،خواتین ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کے عوام کی خدمت کا حق۱دا کیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے خواتین ارکان اسمبلی کی قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ترقی کے سفر میں خواتین کو شامل کئے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ڈی چوک میں تحریک انصاف کا جلسہ گیم چینجر ثابت ہوگا-مستقبل کی سیاست میں اپوزیشن کاکوئی کردار نظر نہیں آتا-سیاسی انتشار پھیلانے والے خود جلد منتشر ہوجائیں گے-

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی، 27 مارچ کو ڈی چوک پر تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ 25 مارچ کو اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہہ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک 25 مارچ کو پہنچیں گے اور کب تک وہاں بیٹھنا ہے اسکا فیصلہ اسی روز کریں گے،

پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم

الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

سپریم کورٹ بار نے تصادم روکنے کی آئینی درخواست دائر کردی

Comments are closed.