چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا مولانا عادل خان کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار

0
41

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا مولانا عادل خان کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار

باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کراچی میں مہتمم جامعہ فاروقیہ مولانا عادل خان رحمتہ اللہ علیہ کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے .
انہوں نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا حنیف جالندھری سے ٹیلیفون پر گفتگو واقعہ کی شدید مذمت کی.
ان کا کہنا تھا کہ مولانا عادل خان ایک عظیم باپ مولانا سلیم اللہ خان رحمتہ اللہ علیہ کے عظیم بیٹے تھے: چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی
مولانا عادل شہید کی دین کی ترویج و اشاعت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.

چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی نے کہا وہ کہ علماء کرام امت کا اثاثہ ہیں.ان کی ٹارگٹ کلنگ وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے.ایسے بہیمانہ واقعات سے دشمن پاکستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں.حکومت سندھ مولانا عادل شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دے:
اللہ کریم مولانا عادل شہید کے درجات بلند اور لواحقین و سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے:

Leave a reply