جہلم: پنڈدادن خان میں چچا اور چچی کو قتل کرنے والے ملزم نے مبینہ طور پر خود کشی کرکے موت کو گلے لگا لیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادن خان کے علاقے محلہ اسلامیہ میں بھتیجے نے فائرنگ کرکے سگے چچا اور چچی کو قتل کردیا، اور فرار ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی-

گھر سے چار لاشیں برآمد،سر میں ماری گئیں گولیاں

پولیس کے مطابق کچھ ہی دیر بعد اطلاع ملی کہ چچا اور چچی کو قتل کرنے والے محمد عمران نامی ملزم کی لاش بھی جائے وقوعہ سے کچھ دور برآمد ہوئی ہے، اور مبینہ طور پر عمران نے خود کشی کی ہے ملزم نے یہ اقدام کیوں اٹھائے اس بارے میں فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی-

نارتھ ناظم آباد میں امام بارگاہ کے گیٹ پر ڈاکوؤں نے ہوٹل لوٹ لیا

تاہم پولیس نے بتایا کہ قتل ہونے والے شخص کی شناخت چوہدری گلزار آرائیں کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ اس کی اہلیہ نے اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ عمران نامی ملزم کے بھائی عرفان نے بھی کچھ عرصہ قبل مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔

بنوں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق،3 افراد زخمی

قبل ازیں لاہور کاہنہ کے علاقہ میں گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں سر پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا لاشوں کی شناخت 45سالہ ڈاکٹر ناہید اس کا 22سالہ بیٹا،17سالہ اور 15سالہ بیٹی کے طور پر ہوئی،چاروں کو سر میں گولیاں ماری گئیں تھیں یس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورنے گھر میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے دی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،پولیس اور فرانزک ٹیمیں ہر پہلو سے معاملہ کی تفتیش کر رہی ہیں ملزمان کا جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا-

رائے ونڈ:باپ کی14سالہ حقیقی بیٹی سے زیادتی،متاثرہ لڑکی حاملہ ہو گئی

Shares: