چاڈ: سوڈان کے شہر الجنینا کے شمال میں مسلح گروپوں کے حملوں میں 18 خانہ بدوش مارے گئے جبکہ 15 زخمی ہو گئے-

باغی ٹی وی :خبررساں ادارے العربیہ کی رپورٹ کے مطابق چاڈ کی سرحد سے ملیشیاؤں نے ایل جینینا کے شمال میں واقع بیر سلیبہ کے علاقے میں 18 چرواہوں اور خانہ بدوشوں کو ہلاک اور 15 کو زخمی کر دیا جبکہ اس دوران مسلح افراد نے تقریباً 80 اونٹ لوٹ لیے۔

سوڈان کی خودمختار کونسل کے نائب محمد حمدان دقلو نے ہلاک شدگان کی آخری رسومات میں شرکت کی اس موقع پر کہا کہ ہم نے اپنی سرحدوں پر چاڈ کے حملوں کی وجہ سے سوڈانی سلامتی اور دفاعی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی تھی سوڈان، چاڈ کے ساتھ اپنی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت فیصلے کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ سانحہ اس وقت ہوا جب خود مختاری کونسل کے نائب صدر محمد حمدان دقلو نے جمعرات کو چاڈ کے صدر محمد دیبی این جمینا کے ساتھ بات چیت کی وہ ایک اعلیٰ سطحی فوجی وفد کے ہمراہ مغربی دارفور سے آئے تھے۔

تاہم بعد ازاں ایک پریس بیان میں کہا کہ دیبی کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں سکیورٹی امور، سرحدی مسائل، اقتصادی تعاون اور چاڈ کے بندرگاہ سے فائدہ اٹھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی ہائپر سونک ماہرغداری کے شبہ میں گرفتار

Shares: