چاغی واقعہ کی جامعہ تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ د اران کا تعین کیا جائے،چیئرمین سینیٹ

0
108

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چاغی کے واقعہ پر تشویش اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت اس حوالے سےاپنا کردار ادا کرے اور واقعہ کی جامعہ تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ د اران کا تعین کیا جائے تا کہ مستقبل میں اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کا تدارک ممکن ہو۔ چیئرمین سینیٹ نے عوام سے اپیل کی کہ امن امان کے قیام کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ محمد صادق سنجرانی نے زخمی شہریوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ان کے علاج معالجے کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ھدایات دیں

قبل ازیں چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا اور جی او سی میجر جنرل سلمان معین پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں قتل ہونے والے ڈرائیور حمیداللہ بلوچ کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس موقع پر سوگوار خاندان کی مالی معاونت بھی کی گئی۔

دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ جب تک چاغی واقعے پر تحقیقاتی کمیشن نہیں بنایا جاتا ہم وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گے دالبندین میں نہتے اور پرامن مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ وحشیانہ اقدام ہے جس کے خلاف ہم نے قومی اسمبلی سے بھی واک آؤٹ کیا تاکہ حکومت کے نوٹس میں اس مسئلے کو لایا جاسکے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بھی ہم نے واک آؤٹ کیا تاکہ حکومت کے نوٹس میں اس واقعے کو لایا جائے شہباز شریف وزیراعظم پاکستان ہم تمام سیاسی جماعتوں،پی ڈی ایم کی جدوجہد سے وزیراعظم بنے ہیں اس لئے گورنمنٹ کا حصہ ہوتے ہوئے ہم نے حکومت سے تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جاسکے سابق دور حکومت میں بارڈر ٹریڈ پر پابندی لگائی گئی تھی چمن سے لیکر جیونی تک کوئی انڈسٹری نہیں لوگوں کا ذریعہ معاش بارڈر ٹریڈ سے وابستہ ہے چاغی میں جس طرح محنت کشوں کو نشانہ بنایا گیا اس کے بعد دالبندین میں نہتے مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی بہت سے واقعات رونما ہوچکے ہیں اس لئے ہم نے وزیراعظم کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تاکہ اس کیلئے تحقیقاتی کمیشن بنائی جائے تاکہ اس میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزاد ی جاسکے گزشتہ 70برسوں میں حکمران بلوچستان میں انڈسٹری تو نہیں لگا سکے صرف نہتے لوگوں پر گولیاں ہی برسائی جارہی ہیں ہم نے سپریم کورٹ میں 6نکات پیش کیے جس میں بلوچستان کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی بات کی ہے

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے چاغی میں مظاہرین پر فائرنگ پر احتجاج جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس چالیس منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین کے رکن قادر علی نائل کی صدارت میں شروع ہوا اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے احمد نواز بلوچ نے پوائنٹ آف آرڈرپر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چاغی اور رخشان ڈویژن میں انسانی حقوق کی پامالی کے مسلسل واقعات ہورہے ہیں گزشتہ دنوں نوکنڈی میں جو واقعہ رونما ہوا تھا اس کیخلاف گزشتہ رو زجب ایک ریلی نکالی گئی تو ایک بار پھر فورسز کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے جس کی مذمت کرتے ہیں حکمران عوام کو روزگار تو فراہم نہیں کرسکتے مگر ان پر گولیاں برسائی جاتی ہیں

مارچ میں تحریک لبیک نے بھی ایک بار پھر "مارچ” کا اعلان کر دیا

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

اگر معاہدہ پورا نہ ہوا تو یہ قافلہ آگے روانہ ہوگا تحریک لبیک کی شوریٰ کا اعلان

خون کی ہولی کھیلی گئی،مولانا فضل الرحمان بھی تحریک لبیک کے حق میں بول پڑے

کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کے حوالہ سے نئی پیشرفت

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد،حافظ سعد رضوی نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

قیادت نا اہلوں سے نکل کر ناقابل اعتبار لوگوں کے ہاتھ آ گئی،حافظ سعد رضوی

ہرمظلوم کا ساتھ دیں گے، ہم ہر ظالم کا ہاتھ روکیں گے،حافظ سعد رضوی کا اعلان

Leave a reply