چیئر لفٹ میں پھنسے تمام بچوں کو بحفاظت ریسکیوکر لیا گیا
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے تمام بچوں کو بحفاظت ریسکیو کیے جانے پر اظہار مسرت کیا ہے
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے تمام بچوں کو بحفاظت ریسکیو کیے جانے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ تمام بچوں کو کامیابی سے اور بحفاظت نکال لیا گیا ہے فوج، ریسکیو حکام، ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد نے زبردست ٹیم ورک کیا،
خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر 13 گھنٹے تک 600 فٹ کی بلندی پر چیئر لفٹ میں پھنسے 7 طالبعلموں اور ان کے ٹیچر کو ریسکیو کرلیا گیا ،ریسکیو 1122 پختونخوا کا کہنا ہے کہ چیئرلفٹ میں پھنسے تمام 8 افراد کو باحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق کے مطابق پاک فوج کا بٹگرام میں انتہائی پیچیدہ اور مشکل ریسکیو آپریشن کامیاب ہوگیا اور 600 فٹ بلندی پر چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر لیا گیا جی او سی ایس ایس جی نے ریسکیو آپریشن کی قیادت کی، آرمی چیف کی ہدایت پر آرمی ایوی ایشن، ایس ایس جی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کا تیزی سے آغاز کیا، پاک فوج کی اسپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم اور پی اے ایف کا ہیلی کاپٹر بھی آپریشن کا حصہ بنا، سلنگ ٹیم کو آرمی ایوی ایشن نے مکمل تکنیکی مدد فراہم کی آپریشن میں پاک فوج، پاک فضائیہ کے پائلٹس نے بےمثال مہارت اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ریسکیو آپریشن کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مقامی کیبل ایکسپرٹ کی بھی خدمات حاصل کی گئیں، آپریشن میں سول انتظامیہ اور مقامی افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، یہ ایک انتہائی مشکل اور کٹھن آپریشن تھا پاک فوج اور پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی آپریشن کا آغاز کیا، ریسکیو آپریشن میں شامل تمام ٹیموں نے اس منفرد آپریشن کو سرانجام دیکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، افواج پاکستان نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں عوام کی آواز پر لبیک کہا ہے، افواج پاکستان مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہیں اور رہیں گی
قبل ازیں جی او سی ایس ایس جی ریسکیو آپریشن کی قیادت کرنے پہنچ گئے ،اب جی او سی ایس ایس جی خود آرمی ریسکیو آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں ہیلی کاپٹر سے سلنگ ریسکیو آپشن کے علاوہ باقی آپشنز بھی دیکھی جا رہی ہیں کیونکہ ہیلی کاپٹر کے قریب جانے سے لفٹ ہلنا شروع ہو جاتی ہے اور اوپر ۳۰ فٹ کی بلندی پر موجود ایک اور تار کی وجہ سے اس آپشن میں مشکل پیش آ رہی ہے اب یہ بھی کوشش کی جا رہی ہے کے ہیلی کاپٹر سے ہارنیس کے ذریعے پھنسے ہووئے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جائے اس کے ساتھ ساتھ رات کی تاریکی میں آپریشن کو جاری رکھنے کے لئے بھی مختلف آپشنز زیر غور ہیں چیئر لفٹ زمین سے 600 فٹ کی بلندی پر پھنسی ہوئی ہے پاک آرمی ریسکیو آپریشن کو رات ہونے کی صورت میں بھی جاری اور ساری رکھے گی
ریسکیو آپریشن کے لئے آرمی ایوییشن اور ایس ایس جی کی ٹیم ایک اور کوشش کرنے جا رہی ہے یہ ایک انتہائی مشکل آپریشن بن چکا ہے کیوں کہ لفٹ سے اوپرتیس فٹ کی بلندی پرایک اور تار ہے جو ہیلی کاپٹر سے ٹکرا سکتی ہے اس لئے انتہائی احتیاط برتی جا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ رات کی تاریکی میں آپریشن کو جاری رکھنے کے لئے بھی مختلف آپشنز زیر غور ہیں پاک آرمی ریسکیو آپریشن کو رات ہونے کی صورت میں بھی جاری اور ساری رکھے گی پاک آرمی کا لفٹ میں پھنسے ہُوئے افراد کے لئے آپریشن تیزی سے جاری ہے
پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر بچوں کی زندگی بچانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا لفٹ میں پھنسے افراد کو کھانا اور ادویات پہنچا دی گئی ہیں،آپریشن میں آرمی اور ائیر فورس کے ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں اسپیشل سروسز گروپ کی ٹیم ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہے ہیلی کاپٹر آپریشن میں چیئرلفٹ سے ایک ایک کر کے نکالا جائے گا ،علاقے میں تیز ہوا کی وجہ سے آپریشن کافی مشکل ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ روشنی کا کم ہونا مزید مشکلات میں اضافہ کر سکتا ہے رات کے اندھرے میں پھنسے ہوئے افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا اور ریسکیو آپریشن جاری رکھنا انتہائی کھٹن بن سکتا ہے تمام مصائب کے باوجود پاک آرمی پھنسے ہُوئے افراد کو ریسکیو کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے
آرمی ریسکیو ہیلی کاپٹر کے لفٹ کے قریب پہنچتے ہی ڈولی نے ہلنا شروع کر دیا ،ہیلی کاپٹر کے قریب پہنچنے سے ڈولی غیر متوازن ہونے کا خدشہ ہے، ایس ایس جی سلنگ آپریشن، روپ لیڈر سمیت ریسکیو کے باقی آپشنز زیر غور ہیں، انتہائی خطرناک آپریشن میں آرمی ٹروپس مکمل جاں فشانی سے پیش پیش ہیں ہیلی سے پانی کی بوتلیں چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے بچوں کو پھینکی گئی جس سے بچوں کی حالت بہتری کی توقع ہے، بٹگرام چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن جاری، اونچائی سے ایک کمانڈو نے چیئر لفٹ تک رسائی حاصل کرلی۔
بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے گلفراز کا کہنا ہے کہ ہم چھ گھنٹے سے لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں،موبائل فون کی بیٹری ختم ہو رہی ہے، ہمارے ساتھ 7 طلبہ ہیں انکی حالت تشویشناک ہے،ہمارے پاس کھانے پینے کی کوئی چیز نہیں، یہاں اردگرد تیز ہوائیں چل رہی ہیں،ایک لڑکے کو دل کا مسئلہ ہے وہ تین گھنٹے سے بیہوش ہے،ہمارے پاس یہاں پینے کا پانی تک نہیں،
لفٹ میں پھنسے افراد کے نام سامنے آ گئے لفٹ میں 8 لوگ موجود ہیں ،پھنسنے والوں میں ابرار عبدالغنی ،عرفان عمر عزیز،گلفراز حاکم داد،اسامہ شریف شامل ہیں، رضوان عبدالقیوم،عطااللہ،نیاز محمد،شیر نواز ہیں،
بٹگرام آلائی ریسکیو آپریشن تیز کر دیا گیا، پاک فوج کا دوسرا ہیلی کاپٹر بھی پہنچ گیا ،پاک آرمی ریسکیو ہیلی کاپٹر بٹگرام پہنچ کر ایریا کی ریکی کر رہا ہے، ریکی کرنے کے بعد بڑے محتاط انداز ریسکیو آپریشن کیا جائے گا ہیلی کاپٹر کے ہوائی پریشر سے چیئر لفٹ تھوڑا سے غیر متوازن ہوکر ٹوٹ سکتی ہے
بٹگرام چئیر لفٹ ریسکیو آپریشن کے لئے پاک آرمی کے سپیشل سروسز گروپ کی سلنگ آپریشن میں ماہر ٹیم بھی بٹگرام روانہ ہو گئی ہے،ایس ایس جی کی ٹیم بٹگرام ریسکیو آپریشن میں حصہ لے گی پاک فوج ریسکیو آپریشن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئر لفٹ میں پھنسے 8 افراد کے فوری ریسکیو کی ہدایت کر دی،وزیرِ اعظم نے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ریسکیو اداروں کو تمام تر وسائل بروئے کار لا کر طالب علموں اور اساتذہ کو ریسکیو کرنے کی ہدایت کی، وزیرِاعظم نے پہاڑی علاقوں میں موجود ایسی تمام چیئر لفٹس پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی، وزیرِ اعظم نے خستہ حال اور حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی چیئرلفٹس کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کر دی،
دوسری جانب پاک فوج کا ہیلی کاپٹر چیئرلفٹ ریسکیو آپریشن کے لئے بٹگرام روانہ ہو گیا ہے،ہیلی کاپٹر سلنگ آپریشن کے لئے ریکی کرے گا کیونکہ چیئر لفٹ کی تین میں سے دو تاریں ٹوٹ چکی ہیں اور ہیلی کاپٹر سے پیدا ہونے والے ہوائی پریشر سے اکیلی بچ جانے والی تار بھی ٹوٹ سکتی ہے اس لئے ہیلی کاپٹر سے ریسکیو آپریشن کو انتہائی محتاط انداز میں کئے جانے کی کوشش کی جائے گی
بٹگرام میں آلائی جھنگڑئے پاشتو کے مقام پر رسی ٹوٹنے سے چئیر لفٹ دریا کے بیچوں بیچ بلندی پر پھنس گئی ،چیئر لفٹ پر سکول کے بچے اور استاد سوار ہیں، پاک فوج کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے، ریسکیو 1122 اور ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ صبح ساڑھے چھ بجے پیش آیا، لفٹ کا رسہ ٹوٹنے کے واقعہ کے بعد والدین اور اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے، تا ہم کسی قسم کی امدادی کاروائی نہیں ہو سکی، بٹگرام پہاڑی علاقہ اور سکول میں آمدورفت کے لئے اساتذہ اور بچوں کا چیئر لفٹ کے ذریعے ایک مقام سے دوسرے مقام تک جایا جاتاہے،ریسکیو افسر شارق کا کہنا ہے کہ چیئر لفٹ پھنسنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم روانہ کر دی، تاہم کوئی امدادی کاروائی نہیں کر سکے کیونکہ وہاں تک ہمارا پہنچنا مشکل ، اب ہیلی کاپٹر سے ہی پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کیا جا سکتا ہے، لفٹ میں 8 بچے اور 2 اساتذہ پھنسے ہوئے ہیں۔
کمشنر ہزارہ ڈویژن نے این ڈی ایم اے سے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست کی ہے اور اس ضمن پی ڈی ایم اے اور سیکریٹری ریلیف کو بھی خط لکھ دیا ہے نگراں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے بٹگرام کے علاقہ آلائی میں چیئرلفٹ کی کیبل ٹوٹنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سے فوری طور چئیر لفٹ میں پھنسے افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان کی خصوصی ہدایات پر لفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر کا انتظام کر لیا گیا۔ ریسکیو ہیلی کاپٹر آلائی روانہ کردیا گیا ہے۔
بٹگرام کے تحصیل آلائی کے دور افتادہ علاقے پاشتو جھنگڑئے کی، چئیر لفٹ پھنس گئیچیئر لفٹ کے دو رسے ٹوٹ چکے ہیں جبکہ ایک رسہ باقی ہے جس پر چیئر لفٹ ہوا میں لٹکا ہوا ہے ،چیئر لفٹ میں سکول کے آٹھ بچے موجود ہے ،جو ہزاروں فٹ کی بلندی پر ہے pic.twitter.com/CGF2or8RjG
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) August 22, 2023
سابق وزیر خارجہ ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کی جانیں بچانے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں ‘چیئر لفٹ میں موجود بچوں اور اساتذہ کو بچانے کیلئے ہیلی کاپٹر بھیج دیئے جائیں ‘ بلاول بھٹو زرداری نے چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کی سلامتی کیلئے دعا کی
عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج
اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے
شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں
بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو