چیئرمین نیب کی جان شکنجے میں‌ آگئی

0
47

اسلام آباد: چیئرمین نیب کی جان شکنجے میں‌ آگئی ،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی نے براڈ شیٹ کو 450 کروڑ روپے کی ادائیگی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب کو طلب کرنے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق برطانوی نجی فرم براڈ شیٹ کو 450 کروڑ روپے کی ادائیگی کے معاملے کا قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی نے نوٹس لے لیا ہے۔

خارجہ امور کمیٹی نے چیئرمین نیب کو نوٹس اس معاملے پر چیئرمین نیب جاوید اقبال کو نوٹس بھیج کر انھیں طلب کر لیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس 18 جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نظام آف حیدر آباد کیس میں پاکستان کا 35 ملین پاؤنڈ کا دعویٰ مسترد ہونے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری قانون وانصاف کو قانونی امور پر بریفنگ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مختلف ممالک کی حکومتوں کے ساتھ معاہدوں اور کیسز کی تفصیلات اور ان پر قانونی رائے بھی مانگ گئی ہے۔ کمیٹی وزارت خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کے دوران عوام کو درپیش مشکلات کا بھی جائزہ لے گی۔

Leave a reply