وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل (ر) انور علی حیدر کی ملاقات

0
44

اسلام آباد :وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل (ر) انور علی حیدر کی ملاقات،اطلاعات کے مطابق آج شام وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل (ر) انور علی حیدرنے اہم ملاقات کرکے تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا

ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں وزیرِ اعظم کو نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کے تحت جاری کم لاگت کے رہائشی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا.

وزیرِ اعظم نے منصوبوں پر پیش رفت اور خاص طور پر تعمیرات اور ہاؤسنگ کے شعبوں پر ان کے مثبت اثرات پر تسلی کا اظہار کیا.

اس موقع پر وزیراعظم نے چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کوہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جلد ازجلد کام کومکمل کیا جائے اورکوالٹی کے معیارکوکسی بھی صورت گرنے نہ دیا جائے

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ملک بھر میں جاری ہاوسنگ سکیموں کے متعلق جائزہ رپورٹ تیارکی جائے تاکہ کام کی رفتار کے حوالے سے پتہ چل سکے

Leave a reply