چیئرمین سینیٹ کا شاہ محمود قریشی کو فون؛ حکمران اتحاد اور پی ٹی آئی میں رابطے

0
68

چیئرمین سینیٹ کا شاہ محمود قریشی کو فون؛ حکمران اتحاد اور پی ٹی آئی میں رابطے

حکومتی اتحاداور تحریک انصاف میں مذاکرات کے حوالے سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے رابطہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی اراکین کی جانب سے صادق سنجرانی کو بتایا گیا کہ شہباز شریف چاہتے ہیں کہ حکومت اور اپوزیشن کے پانچ، پانچ اراکین پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، جو افراد پارلیمنٹ میں موجود ہیں ان کی بجائےکمیٹیوں کے ذریعے مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔

حکومت کی تجویز پر چیئرمین سینیٹ نے شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کیا اور شہباز شریف کا پیغام دیا جبکہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، مذاکرات سے متعلق گفتگو کمیٹی ہی کرسکتی ہے۔ واضح رہےعمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر شامل ہیں۔

دوسری جانب حکمران اتحاد اور پی ٹی آئی میں رابطوں میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے جبکہ اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ سعدرفیق کا صادق سنجرانی سے رابطہ ،،چیئرمین سینیٹ نے تجویز دی کہ سینیٹ میں اپوزیشن اور حکومت کے 5،5، ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
کمیٹی کو بات چیت کیلئے پارلیمنٹ میں جگہ کی سہولت دی جائے ،چیئرمین سینیٹ اپوزیشن کو خط لکھ کر حکومتی تجویز سے آگاہ کریں گے ،چیئرمین سینیٹ کا ڈاکٹر شہزاد اور اسد عمر سے رابطہ ،سردار ایاز صادق بھی دیگر جماعتوں سے مشاورت کر رہے ہیں.

دوسری جانب سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر شامل ہیں۔ جبکہ حکومتی اتحاد اور پی ٹی آئی کے درمیان 26 اپریل کو ملاقات پر اتفاق ہوگیا خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا تھا اور 26 اپریل کو ملاقات کی دعوت دی تھی۔

Leave a reply