چئرمین سینیٹ کو بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں نادرا سینیٹر ز کے قیام پر بریفنگ

چئرمین سینیٹ کو بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں نادرا سینیٹر ز کے قیام پر بریفنگ

باغی ٹی وی : چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چئرمین نادرا بریگیڈئیر ریٹائرڈ خالد لطیف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی

بلوچستان کے دودراز علاقوں میں نادرا سینیٹر ز کے قیام پر بریفنگ دی گئی .

چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ نادرا کی رجسٹریشن ، شناختی کارڈ کے حصول کے حوالے بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں کے عوام کو آج بھی مشکلات درپیش ہیں۔

چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی نادرا حکام نے ہدایت کی نئے منصوبوں کا آغاز کیا جاۓ اور موبائل یونٹس کے ذریعے عوام کی مشکلات کو حل کیا جائے .۔

نادرا سینٹرز پر خواتین کے لیے علیحدہ انتظام اور خواتین پر مشتمل عملہ تعینات کیا جائے۔چئرمین سینیٹ نے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے جدید نوعیت کی ٹیکنالوجی اور دیگر اقدامات پر نادرا کی تعریف کی۔

Comments are closed.