لاہور:کراچی میں میری لیگ جیت رہی تھی،الیکشن کمیشن نےڈسکہ کی طرح اچانک نتائج روک کرہرادیاگیا:اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جیت رہی تھی،
نوازشریف نے الیکشن کمیشن پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اچانک ڈسکہ کی طرح نتائج کئی گھنٹے روک کر ہرا دیا گیا،
سابق وزیراعظم نواز شریف نے این اے249 میں شکست کو دھاندلی قرار دیتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ کراچی کے عوام کی محبت پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 190پولنگ سٹیشنز تک مسلم لیگ ن جیت رہی تھی کہ اچانک ڈسکہ کی طرح بقیہ نتائج کو کئی گھنٹے تک روک دیا گیا۔اختتام پر مسلم لیگ ن کو 683 ووٹوں سے ہروا دیا گیا