چونترہ اور چکری کے علاقوں میں 17سرچ آپریشنز،730 ملزمان گرفتار

0
48
arrest

راولپنڈی سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے چونترہ اورچکری کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کے حوالے سے پریس کانفرن کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونترہ اور چکری کے علاقوں میں 17سرچ آپریشنز کیے گئے،

سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کے دوران 350 مقدمات درج کرکے 730 ملزمان گرفتار کیے گئے، سرچ آپریشنز قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹس پر کیے جا رہے ہیں،ملزمان سے 181 کلاشنکوف ،76 رائفل، 59 پسٹلز، 1ایل ایم جی، 3 دیگر رائفل سمیت 23 سو سے زائد گولیاں برآمد کیں،قبضہ مافیا اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف 350 مقدمات درج کیے گئے،بلیو ورلڈ سٹی کے خلاف 206 مقدمات ،عبداللہ سٹی کے خلاف 39 مقدمات،کیپٹل سمارٹ سٹی کے خلاف 56 مقدمات اور ملٹی گارڈن سٹی کے خلاف 49 مقدمات درج کیے گئے، ہاوسنگ سوسائٹیوں میں اسلحہ کی موجودگی اورخطرناک افراد کی موجودگی ایک چیلنج ہے،درج مقدمات میں قتل کے 11مقدمات،دہشتگردی کے 9 مقدمات، اقدام قتل کے 18 مقدمات،اغواء کے 04 مقدمات،ہوائی فائرنگ کے 14 مقدمات،پولیس پارٹی پر حملہ کے 04 مقدمات ،ناجائز اسلحہ کے 266 مقدمات اوردیگر 24 مقدمات درج کیے گئے،

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا اورغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی،قانون شکن عناصر سے روابط رکھنے والے پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجاز ت نہیں دوں گا،کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر رجسٹر گارڈ رکھنے پر پابندی ہوگی،ہاؤسنگ سوسائٹیوں اپنے گارڈ زکی رجسٹریشن پولیس کے پاس کروائیں گی،کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،معصوم شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جا رہا ہے،جہاں بھی غیر قانونی کا م ہوگا، بلا تفریق کاروائی کی جائے گی،

Leave a reply