کراچی چیمبر آف کامرس پولیس چیمبر لیژان کمیٹی(پی سی ایل سی)کے چیئرمین حفیظ عزیز نے کہا ہے کہ کراچی چیمبر سارے تاجروں کا چیمبر ہے یہی وجہ ہے کہ آج ہم بابر مارکیٹ کے صدر نثار احمد صدیقی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں نثار احمد صدیقی نے اپنی پوری زندگی تاجر برادری کی خدمت میں لگائی اخلاص کے ساتھ لوگوں کی خدمت کی یہی وجہ ہے کہ آج ہم سب ان کی یاد میں جمع ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد بی ایم جی گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی مرحوم نے ہمیں یہی درس دیا تھا کہ ہم مظلوموں کی داد رسی کریں ان کا کہنا تھا کہ کوئی شخص ہمارا ممبر ہے یا نہیں اگر وہ ہماری مدد کے لیے چیمبر کی سیڑھیاں چڑھ کر آیا ہے تو ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کی مدد کریں اسی مشن کو ان کے انتقال کے بعد بھی ہم نے جاری رکھا ہوا ہے اور انشااللہ خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد نے اپنے خطاب میں کہا کہ نثار احمد صدیقی جرات اور بہادری کا پیکر تھے انہوں نے بھتہ خوروں دہشت گردوں اور بوری میں بند لاشیں پھینکنے والوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا ان کے بیٹے کو اغوا کیا گیا اس پر تشدد کیا گیا پھر ان کے کارخانے کو آگ لگا کر بھسم کر دیا گیا مگر انہوں نے ان دہشتگردوں سے کوئی سمجھوتا نہیں کیا ہم ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جماعت اسلامی بن قاسم کے امیر اور کورنگی ٹان کے سابق ناظم عبدالجمیل خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نثار احمد صدیقی نے زندگی خدمت خلق کے کاموں میں صرف کی ہوئی تھی انہوں نے جہاں تاجر رہنما کی حیثیت سے لوگوں کی خدمت کی وہاں انہوں نے بحیثیت منتخب کونسلر اپنے علاقے کے عوام کی بھر پور خدمت کی ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کی نیکیوں کو قبول فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے اجلاس سے انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری عزیز احمد نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ ہم نثار احمد صدیقی کے مشن کو جاری رکھیں گے اجلاس سے جیولرز ایسوسی ایشن بابر مارکیٹ کے رہنما راشد علی شاہ شاہ کراچی چیمبر کی لااینڈ آرڈر کمیٹی کے ممبر امین میمن فہیم نوری کورنگی پریس کلب کے صدر اوشاق میرانی نہال احمد صدیقی نیبھی خطاب کیا نثار احمد صدیقی کی صاحبزادی شاہین صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ والد کے انتقال کے بعد میں سمجھتی تھی کہ میں والد کے سائے سے سے محروم ہوگئی لیکن آج ان کے دوستوں اور ساتھیوں کے اظہار خیال کے بعد مجھے ایسا لگا ہے کہ میرے اوپر بزرگوں کا سائبان سایہ کئے ہوئے ہے میں اس پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں اور تمام بزرگوں کی مشکور ہوں اللہ تعالی ہمارے والد کو نیکیوں کو قبول فرمائے اور ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

Shares: