آئی سی سی کا اجلاس جو کہ آج چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اور شیڈول کے حوالے سے اہم فیصلے کرنے کے لیے طلب کیا گیا تھا، ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، آئی سی سی کی جانب سے اس اجلاس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کے مطالبات کا جواب اپنی حکومت سے لے کر آئی سی سی کو فراہم نہیں کیا۔پاکستان کی جانب سے چند شرائط پیش کی گئی تھیں جو بھارتی کرکٹ بورڈ سے متعلق ہیں، اور یہ جواب آئی سی سی کو دینے کی ذمہ داری بی سی سی آئی پر تھی۔ لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی واضح جواب سامنے نہیں آیا، جس کی وجہ سے آئی سی سی کے اجلاس کو ملتوی کرنا پڑا۔
چیمپئنز ٹرافی سے متعلق یہ اجلاس پہلے بھی دو بار ملتوی ہو چکا ہے۔ اجلاس کے التوا کی بڑی وجہ پاکستان کے میزبانی کے حوالے سے سخت مؤقف اور بھارت کی جانب سے مسلسل ہٹ دھرمی رہی ہے۔ پاکستان نے آئی سی سی پر زور دیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا معاملہ جلد طے کیا جائے، تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ اس معاملے پر خاموش ہے۔
اس سے قبل آئی سی سی اجلاس میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی میزبانی کا مطالبہ کیا تھا، مگر بھارت کی طرف سے اس پر کوئی ٹھوس ردعمل سامنے نہیں آیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس معاملے پر حکومت کی اجازت یا کسی قسم کا مؤقف سامنے نہ آنے کی وجہ سے اجلاس کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی ایک اہم کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جو ہر چار سال بعد منعقد ہوتا ہے، اور اس میں دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کے لیے ایک اہم موقع ہے،آئی سی سی کے اجلاس کی مزید تاریخوں کے اعلان کا ابھی تک کوئی واضح عندیہ نہیں دیا گیا، اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا دونوں ممالک اس معاملے پر کسی متفقہ حل تک پہنچ پائیں گے یا نہیں۔
چیمپئنر ٹرافی،آئی سی سی کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی
چیمپئنز ٹرافی،پی سی بی ہائبرڈ ماڈل پر مشروط آمادگی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ،معاملات مثبت سمت میں بڑھنے کا امکان
چیمپئنز ٹرافی، بھارتی سیاستدان بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے،مودی پر طنز
چیمپئنز ٹرافی ،پاکستان نے اپنا مؤقف آئی سی سی کو بتا دیا
چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے قوم کو مایوس نہیں کریں گے،محسن نقوی