چند سال میں پورا کشمیر ہی آزاد کشمیر کہلائے گا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

0
39

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کوچیلنج کرتاہوں مقبوضہ کشمیر میں جلسہ کرکےدکھاؤ،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی پارلیمانی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ بھارت سوچےبھی نہیں کہ وہ پاکستان کابال بیکابھی کرسکتاہے، اگرکوئی میری قوم کی طرف آنکھ اٹھاکردیکھے وہ آنکھ نکال دیں گے، بھارت ایک غیرذمےدارایٹمی طاقت ہے،آج بھارت گبھرایاہواہے، بھارت نےاپنےمیزائل سےاپناہی ہیلی کاپٹرگرادیا، بھارت وہم و گمان میں بھی پاکستان سےمقابلے کانہ سوچے،

ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ کشمیر آزادی کی طرف جارہاہے،چندسال میں پوراکشمیر ہی آزادکشمیرکہلائےگا، انہوں‌نے کہاکہ بھارت وہم و گمان میں بھی پاکستان سےمقابلے کانہ سوچے،

واضح رہے کہ خورشید شاہ کی گرفتاری کے وجہ سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے قومی پارلیمانی کشمیر کانفرنس کا بائیکاٹ کیا،

Leave a reply