بھارت کا خلائی مشن چندریان تھری چاند کے سفر پر روانہ ہو گیا ہے یہ بھارت کا چاند پر بھیجا گیا تیسرا مشن ہے اور اس سے پہلے بھیجے گئے دو مشن ناکام رہے تھے
بھارت کی جانب سے چاند پر اترنے کی مسلسل کوشش جاری ہے، چار برسوں کے دوران دوسری کوشش ہے،2019 میں چندریان ٹو کو ناکامی ہوئی تھی، چندریان تھری آج دوپہر دو بجے آندھرا پردیش کے ستیش دھون اسپیس سنٹر سے ایل وی ایم تھری راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا ہے،
بھارت کا خلائی مشن چندریان تھری چاند کے سفر پر روانہ ہ pic.twitter.com/0ZKEF2MUQg
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 14, 2023
اس موقع پر بھارتی وزیراعظم مودی نے بھارتی سپیس ریسرچ آرگنائزینش کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ تاریخی چاند مشن بھارت کی امیدوں اور خوابوں کو آگے بڑھاتا ہے، مودی ابھی فرانس کے دورے پر ہیں، انہوں نے وہاں سے اس حوالہ سے ایک ٹویٹ کی ہے،مودی نے سائنسدانوں کی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ چاند پر اترنے کی کوشش کب سے جاری تھیں،ہمارے سائنسدانوں کا شکریہ،بھارت کی خلائی شعبے میں بھرپور تاریخ ہے۔ چندریان ون کو دنیا کے چاند مشنوں میں ایک ٹریل بلزر سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس نے چاند پر پانی کے مالیکیولز کی موجودگی کی تصدیق کی ہے اسے دنیا بھر میں 200 سے زیادہ سائنسی اشاعتوں میں نمایاں کیا گیا ہے۔ چندریان ٹو مشن بھی ایسا ہی راستہ دکھانے والا تھا
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے چندریان 3 مشن کے لیے ایک لینڈر، روور اور موڈیول تیار کیا ہے اس مشن کو چاند کے جنوبی قطب میں اتارنے کی کوشش کی جائے گی ، وہاں کی سطح پر مختلف سائنسی تجربات کیے جائیں گے ،اب تک صرف امریکا، روس اور چین کے مشن چاند کی سطح پر اترنے میں کامیاب ہوئے ہیں ، اگر بھارت کامیاب ہوتا ہے تو وہ چوتھا ملک بن جائے گا، اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا تو چندریان تھری مشن 23 اگست تک چاند پر اترے گا
خلائی ایجادات؛ بھارت بمقابلہ پاکستان
اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی
ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں