بھارت نے 14 جولائی کو خلائی مشن چندریان تھری چاند کے سفر پر روانہ کیا تھا جس کا اب دو تہائی سفر مکمل ہو چکا ہے اور چندریان تھری اپنے مشن پر آگے بڑھ رہا ہے، ابھی تک چندریان تھری کے سفر میں کوئی رکارٹ نہیں آئی تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پانچ اگست کا دن چندریان تھری کے لئے اہم ہے،

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چندریان تھری چاند کے قریب پہنچ رہا ہے، چالیس ہزار کلو میٹر کی دوری پر چاند کا کشش ثقل اسے اپنی طرف کھینچے گا چندریان تھری بھی چاند کے مدار کو پکڑنے کی کوشش کریگا، اسلئے آج پانچ اگست کا دن چندریان تھری کے لئے اہم ہے،اسرو کے سائنسدانوں کا کہا ہے کہ وہ چندریان تھری کو چاند کے مدار میں ڈالنے میں کامیاب ہوں گے، پانچ اگست کی شام سات بجے کے قریب، چندریان تھری کا لونر آربٹ انجیکشن کرایا جائے گا، یعنی چاند کے پہلے مدار میں ڈالا جائے گا،

بھارتی سائنسدانوں کے مطابق 23 اگست کی شام 5.47 پر چندریان تھری کی لینڈنگ کرائی جائے گی ،اب تک صرف امریکا، روس اور چین کے مشن چاند کی سطح پر اترنے میں کامیاب ہوئے ہیں ، اگر بھارت کامیاب ہوتا ہے تو وہ چوتھا ملک بن جائے گا، اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا تو چندریان تھری مشن 23 اگست تک چاند پر اترے گا

خلائی ایجادات؛ بھارت بمقابلہ پاکستان

 اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

بھارت کا خلائی مشن چندریان تھری چاند کے سفر پر روانہ ہ

مشن کو کامیاب بنانے والے پریشان ہیں کیونکہ انہیں کئی ماہ کی تنخواہ نہیں ملی

Shares: