چینلوں پربھارتی مواد ،چیئرمین پیمرا حرکت میں

چینلوں پربھارتی مواد نشر کرنے پر چیئرمین پیمرا حرکت میں آ گئے، اہم فیصلہ کر لیا

چئیرمین پیمرا کی پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی اور کیبل آپریٹرز کے وفود سے ملاقات ہوئی جس میں انڈین مواد اور اشتہارات کے مکمل خاتمے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا گیا

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ، انڈین مواد سے متعلق سپریم کورٹ کے تاحال فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے پر تمام ٹی وی چینلز، کیبل آپریٹرز اور پی اے ایس کے اقدامات کو سراہا۔

نئے ٹی وی لائسنس کا اجراء ،عدالت نے پیمرا کو بڑا حکم دے دیا
نئے ٹی وی چینلز کے لائسنس کا معاملہ، عدالت نے ایک بار پھر روک دیا

وہ جمعرات کو کراچی میں پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی اور کیبل آپریٹرز کے وفود سے ملاقاتوں میں گفتگو کر رہے تھے۔میٹنگ میں پیمرا کی جانب سے میڈیا انڈسٹری کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا گیا اورشرکاءنے غیر اخلاقی ا نڈین موادا ور اشتہارات کے مکمل خاتمے کیلئے پیمرا کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

چیئرمین پیمرا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ رفاع عامہ کے پیغامات جو معاشرے میں آگاہی پیدا کرنے میں کارآمد ہیں ،کو زیادہ سے زیادہ نشر کریں تاکہ ایک ذمہ دار معاشرہ عمل میں لایا جا سکے۔ کیبل آپریٹرزکے وفد نے ملاقات کے دوران انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پاکستان نے بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے ہیں دوسری جانب پیمرا نے بھی پاکستانی میڈیا کو حکم دیا ہے کہ وہ ٹی وی چینلز پر کسی بھی قسم کا بھارتی مواد نشر نہیں کریں گے.

اگر پاکستان یہ کام کر لے تو …بھارت کے لئے میزائل حملے سے بھی بڑا حملہ

پیمرا کی جانب سے جاری نوٹفکیشن مین کہا گیا ہے کہ کسی بھی ٹی وی چینل پر بھارتی گانے، خبریں، کوئی بھی رپورٹ نشر کرنے پر مکمل پابندی ہے، کسی بھی بھارتی شخصیت، صحافی کو کوئی بھی ٹی وی چینل پروگرام میں نہیں بلائے گا، پمیرا کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اگر پاکستانی تمام ٹی وی چینلز پر بھارتی تجزئیے اور گفتگو نشر کرنے پر مکمل پابندی ہو گی.

کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے حافظ سعید کی رہائی ضروری، ایسی خبر جسے جان کرمودی سرکار نے سر پکڑ لیا

مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نوٹفکیشن پر عملدرآمد میں کوتاہی پیمرا ہدایت نامے اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہو گی .

پیمرا نے ٹی وی چینلز پر ایسی پابندی لگائی کہ جان کرہر پاکستانی خوش ہو جائے

Comments are closed.