چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

0
93

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر چار سدہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے، تھانہ تنگی کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے، فائرنگ سے پولیس اہلکار زرمست خان شہید ہو گئے ہیں پولیس اہلکار ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا پولیس نے علاقے کو محاصرہ میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردی، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال تنگی منتقل کردی ہے،

پولیس حکام کے مطابق علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ، فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہیں ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے،آئی جی خیبر پختونخواہ نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے،

شہید کانسٹیبل زرمست خان کی نماز جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں ادا کی گئی۔تھانہ تنگی کی حدود میں چوانترے پل کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارکی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار زرمست خان کی نماز جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان ، ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد،ڈی سی چارسدہ عبدالرحمن، ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفسیرجان جاوید خان سرکل ایس ڈی پی وز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پرڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان ، ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد،ڈی سی چارسدہ عبدالرحمن،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفسیرجان جاوید خان اورایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان، نے شہید کی جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ نماز جنازہ میں شہید کے ورثاء نے بھی شرکت کی، اس موقع پرڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان اور ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، دونوں افسران نے شہید کے لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ شہید کے خون کو رائیگاں نہیں جائے گا، انہوں نے ورثاء کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو عنقریب گرفتار کر لیا جائے گا۔

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

شردھا کو قتل کرنیوالا پولیس آفتاب پولیس کی تحویل میں ہے، گزشتہ روز اس پر تلواروں سے حملے کی بھی کوشش کی گئی

Leave a reply