اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے چوہدری پرویزالٰہی کی ملاقات:کیاہوئی بات؟تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی، رکن قومی اسمبلی مونس الہی اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اہم قومی مسائل پرسیر حاصل گفتگو بھی ہوئی ہے

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر اور وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود بھی ملاقات میں شریک. ہوئے

ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو. اسکے علاوہ صوبائی بجٹ، پر امن طریقے سے بجٹ کی کاروائی اور پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تکمیل پر بھی گفتگو ہوئی. مزید ملاقات میں دونوں جماعتوں کے تعاون سے پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر گفتگو ہوئی

ادھر معتبر ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے وزیراعظم عمران خان پربھرپوراعتماد کرتے ہوئے ان کی پالیسیوں کی تعریف کی ہے اورہمیشہ ہرمشکل وقت پرساتھ دینے کا عہد بھی کیا ہے

Shares: