چین کی حکمران جماعت کا شہباز شریف کو خط، اہم پیغام بھجوا دیا
چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز کو اظہار ہمدردی اور نیک تمناؤں کے پرتپاک جذبات پر مبنی خط لکھا ہے،
سی پی سی کی سینٹرل کمیٹی کے بیورو آف ساؤتھ اینڈ ساؤتھ ایسٹ ایشیائی امور کے ڈائیریکٹر جنرل میم یو من نے شہباز شریف کو خط ارسال کیا ہے ،کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ آپ کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر پر اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے آپ کی جلد صحت یابی کے متمنی ہیں ،پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک قد آور سٹیٹس مین اور چین کے دیرینہ دوست کے طور پر آپ نے دونوں جماعتوں اور ممالک کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے اور عوام میں دوستی بڑھانے کے لئے جو طویل المدتی کوششیں کی ہیں، چین ان اچھی یادوں کو ہمیشہ خوشی سے یاد کرتا ہے کمیونسٹ پارٹی کے قیام کے سوسال مکمل ہونے پر آپ کے تہنیتی کا خیر مقدم کرتے ہیں کورونا وبا کے دوران کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) شانہ بہ شانہ کھڑے ہوئے اور ایک دوسرے کی حمایت کی جس سے ہمارے درمیان اور بھی زیادہ قربت آئی ہے
چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کا پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز کو اظہار ہمدردی اور نیک تمناؤں کے پرتپاک جذبات پر مبنی خط https://t.co/RMLLc3P6MC pic.twitter.com/UXWYEtZ7Tc
— PMLN (@pmln_org) January 21, 2022
چین کی حکمران جماعت کی جانب سے شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ہم چین کی طرف سے آپ کی جماعت کی ہر ممکنہ مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں دعا ہے کہ پاکستان اس وائرس کو جلد شکست دے کورونا کے پس منظر میں ہم دونوں جماعتوں کے درمیان مزید رابطوں اور تبادلوں پر آمادہ ہیں تاکہ عوام کے مفاد میں ہمارے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں سے ہم کنار ہوں کمیونسٹ پارٹی کے خط میں شہباز شریف کے لئے پرتپاک جذبات کا اظہار کیا گیا
لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز
یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی
لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں
"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے
پاکستان پر جتنا بھی دباوَ آئے گا ہم چین کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی نہیں لائیں گے، وزیراعظم
مُودی فلموں میں بھی آزادی کے نعروں سے خوفزہ،بھارت کی فلم انڈسٹری بی جے پی کے زیرعتاب،مقدمہ درج
بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا
لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی
لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص