غضنفر عباس چھینہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

بھکر سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھینہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں غضنفر عباس چھینہ کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، 9 مئی کے واقعات کے باعث پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں کی مشاورت سے طے کروں گا۔


دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ غضنفر عباس چھینہ نے ہاشم ڈوگراورمرادراس سے رابطہ کیا ہے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق غضنفرعباس چھینہ نے ڈیموکریٹس گروپ کے ساتھ ملکر چلنے پر اتفاق کیا ہے۔ خیال رہے کہ غضنفر عباس چھینہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 91 بھکر سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

جبکہ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی رہنماء پی ٹی آئی کو چھوڑ چکے ہیں جن میں فواد چودھری، فیاض چوہان سمیت متعدد رہنماء شامل ہیں جبکہ اس مشکل وقت میں پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنے پر جہاں ان لوگوں کو تنقید کا سامنا ہے وہی کچھ لوگ ان کو شاباش بھی دے رہے ہیں کہ انہوں نے اچھا فیصلہ کیا ہے.

Shares: