چیتے کا حملہ،خاتون سمیت 3 زخمی،شہریوں نے چیتے کو زخمی کر کے پکڑ لیا

0
136
cheeta

ایبٹ آباد میں چیتے نے گھر میں حملہ کردیا، خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے

اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق چیتے نے گھر میں حملہ کیا جس سے تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے واقعہ ایبٹ آباد کے گاؤں سنگریڑی میں پیش آیا ، زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے،واقعہ کے بعد شہری جمع ہو گئے اور علاقے کے لوگوں نے فائرنگ کر کے چیتے کو زخمی کر دیا.چیتا زخمی ہوا تو شہریوں نے چیتے کو پکڑ کر باندھ دیا،پولیس اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور چیتےکو تحویل میں‌لے لیا،گزشتہ سال بھی ایبٙٹ اباد میں چھ چیتوں کو مارا گیا تھا ۔
چیتے کے حملے سے خاتون نصرت بی بی ،فرحان اور عدنان شدید زخمی ہوئے ہیں.

Leave a reply