شہباز شریف کو ہسپتال کیوں منتقل کیا گیا تھا؟ عطا تارڑ نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی عدالت پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس گاڑی میں دہشتگردوں کو لایا جاتا ہے اس میں شہباز شریف کو لایا جا رہا ہے ۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو قوم کی خدمت کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے ۔جب سے عمران خان نے منہ پر ہاتھ پھیر کہ بات کی ہے تب سے یہ سلوک کیا جا رہا ہے ۔پورے دنیا کو بہترین سفری سہولیات دینے والا آج خود بکتر بند گاڑی پر آنے پر مجبور ہے کچھ ہفتوں سے شہباز شریف کی کمر درد کا مسئلہ چلا رہا ہے ۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کا کل چیک اپ ہوا، چند روز پہلے انکا ایم آر آئی ہوا تھا انکی گردن اور کمر میں کافی مسائل ہیں، انکی طبیعت خراب ہونے کے باوجود بکتر بند گاڑی میں انکو لایا جاتا ہے،عمران خان کی انتقامی کاروائیاں جاری ہیں، اینٹی کرپشن نے بھی ن لیگی کارکنان کے خلاف انتہا کردی، پیغام دیتے ہیں کہ باز آ جاؤ

حمزہ شہباز کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، ن لیگی کارکنان بھی حمزہ شہباز سے یکجہتی کے لئے عدالت آئے

نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے، حمزہ شہباز جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں توسیع،عدالت پیشی کے موقع پر حکومت کو دیا مشورہ

Comments are closed.