چیف سیکرٹری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کریں گے، ایسا کس نے کہہ دیا

0
33

چیف سیکرٹری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کریں گے، ایسا کس نے کہہ دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امجد خان نیازی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت وزارت دفاع کے حکام شریک ہوئے، قائمہ کمیٹی دفاع کے اجلاس میں پہلے معمول کا ایجنڈہ زیر بحث آیا،آرمی، نیوی، ایئرفورس ایکٹس میں ترامیم کا معاملہ 3بجے ان کیمرہ اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔

اجلاس میں وزارت دفاع نے چھاونیوں کوبھی گرانٹ ان ایڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا،کمیٹی نے ہدایت کی کہ وزارت خزانہ کنٹونمنٹ بورڈز کے ساتھ بیٹھے اورترجیحات کا تعین کرے، سیکرٹری دفاع نے کہا کہ مختلف منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی ضرورت ہے،کمیٹی نے کہاکہ سندھ حکومت جی ایس ٹی کامسئلہ 6 فروری تک حل کرے۔

بلوچستان کے چیف سیکرٹری کی مسلسل غیر حاضری پر چیئرمین قائمہ کمیٹی نے اظہاربرہمی کیا،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ چیف سیکرٹری آئندہ اجلاس میں نہ آئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے، سیکرٹری کابینہ کو خط لکھا جائے، کمیٹی کے احکامات ان تک پہنچائے جائیں۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

سیکرٹریزکے نہ آنے پرچیئرمین امجد خان نے کہاکہ دفاعی کمیٹی کوہلکانہ لیں،ہمیں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پرمجبورنہ کریں۔

Leave a reply