چلاس: مسافر بس پر فائرنگ، 8 مسافر جاں بحق اور 16 زخمی

چترال ،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی )گلگت بلتستان میں شاہراہ قراقرم سے گزرنے والے مسافر بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث بس میں آگ بھی بھڑک اٹھی نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔
تفصیل کے مطابق آج بوقت 18:30 بجے بمقام ہڈور پڑی کے سامنے گلگت سے پنڈی جانے والی K2 بس 4647- BLN کے اوپر نامعلوم افراد کی فائرنگ اب تک کی اطلاعات کے مطابق بس میں موجود 16زخمی جبکہ 08 افراد جابحق ہوئے ہیں

ڈپٹی کمشنر چلاس کیپٹن ریٹائرڈ عارف احمد نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس بس کے حادثے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے ابھی تک پانچ کی شناخت ہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 26 بنتی ہے۔

اس حادثے میں جن پانچ مرنے والوں کی شناخت ہوئی ہے
جن میں عبد القیوم ولد عبدالروف ساکن شہداد کوٹ سندھ، نصیر حوالدار 23 بلوچ سندھ، کمال عباس ولد میرزا حسین ساکن نلتر، اورنگزیب ولد صوبیدار ساکن پالس کوہستان اور میر عالم ولد داؤد ساکن ہنزہ شامل ہیں ،

ڈی سی چلاس کے مطابق مرنے والوں میں فوج کے دو جوان بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کی تفصیل
1. شکور جان ولد غلام رضا ،2. مظہر ولد شکور جان ساکن دینور گلگت،3. شبیر ولد سید شاہ علی ساکن سکوار گلگت،4. نور بیگم زوجہ صفر علی گاہکوچ،5. تاج بیگم زوجہ یوسف ساکن گاہکوچ،6. اسلام گل ولد راہی گل ساکن پشاور،7. معاز خان ولد ذاکر حسین ساکن حیدرآباد آرمی پرسن 23 بلوچ ریجمنٹ، 8. صفر علی ولد راحیم علی ساکن شیر قلعہ،9. محمد علی ولد یاسین ساکن سکردو،10. رحمت جان ولد غلام علی ساکن پو،11. شکیل احمد ولد علی شیر ساکن سکردو،12. نظیر ولد غلام احمد غذر،13. محمد حسین ولد غلام محدی ساکن سکردو،14. محمد الطاف ولد سخی محمد چھموگڑ ،15. مزمل علی ولد ظفر علی ساکن غذر ،16. فدا کریم ولد ذاکر ساکن نگر شامل ہیں

ڈی سی چلاس کیپٹن عارف کے مطابق یہ بس خصر کے علاقے گاگوچ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ان کے مطابق اس بس کے مسافروں میں گوپیز سے تعلق رکھنے والے مفتی شیر زمان بھی شامل تھے، جو اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔

امدادی ادارے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے زخمیوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس پہنچا دیا گیا ہے، فائرنگ کی شکار مسافر بس ضلع غذر کے مسافروں کو لے کر راولپنڈی جارہی تھی، ایک درجن سے زائد زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس پہنچایا گیا ہے

Leave a reply