چینی وزیر خارجہ نے ایرانی اور سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی پر بات چیت کی گئی ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کو لے کر چین متحرک ہے، چین نے علاقائی اور پڑوسی ممالک کو نشانہ نہ بنانے کے ایران کے اقدام کو سراہا ہے، چینی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا ، اس دوران چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ” یقین ہے ایران اپنی خودمختاری کی حفاظت کرتے ہوئے صورتحال کو اچھی طرح سنبھال لے گا اور خطے کو مزید انتشار سے بچائے گا”؛ شام میں ایرانی سفارت خانے پرحملے کی شدید مذمت اور مخالفت کرتے ہیں، واقعہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اورناقابل قبول ہے، ایرانی وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی کشیدگی سے آگاہ ہیں اور تحمل سے کام لینے پر آمادہ ہیں، ایران مزیدکشیدگی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا

سعودی عرب چین پر مکمل اعتماد کرتا ہے،سعودی وزیر خارجہ
چین کے وزیرخارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے بھی رابطہ کیا،چینی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ میں مزیدکشیدگی سے بچنے کیلئے ریاض کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے،سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال پرچین سے فعال اور اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے، سعودی عرب چین پر مکمل اعتماد کرتا ہے، غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کیلئے چین کے ساتھ رابطہ مضبوط کرنےکو تیار ہیں.

اسرائیل کا ایران کے خلاف جنگ نہ کرنے البتہ نقصان پہنچانے کا فیصلہ
دوسری جانب ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی جنگی کابینہ نے ایران کو نقصان پہنچانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایران کے خلاف جنگ نہیں کرنی بلکہ ایران کو نقصان پہنچانا ہے،ایران کے حوالے سے اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس آج پھر ہوگا۔اسرائیلی آرمی چیف نھی ایرانی حملے پر کہہ چکے ہیں کہ ایران کو اپنے اقدامات کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا

علاوہ ازیں امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکا ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے، یہ بات غلط ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملے کی وارننگ پہلے دی تھی، ایران سے حملے کا پیغام ملا تھا لیکن کوئی وقت، ہدف یا ردعمل کی نوعیت شامل نہیں تھی، ایران کی واضح نیت بہت زیادہ تباہی کی تھی، اسرائیل آج بہت مضبوط اسٹریٹجک پوزیشن میں ہے،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھی متحرک ہیں، امریکی وزیر خارجہ نےاردن، سعودی عرب، ترکی اور مصر کے اپنے ہم منصبوں سے بات کی ہے، چیت میں امریکی قیادت نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا اور اسرائیل کے دفاع کے لیے امریکہ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تعزیتی پیغام جاری کیاہے

قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو سزا ملے گی، آیت اللہ خامنہ ای

 فلسطینی مسلمان بھی اسرائیلی مظالم کےہوتے ہوئے بھی عید منا رہے ہیں

مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید 

 اسرائیل کے سب سے بڑی جنگی بیس نیو اتیم ایئر بیس کو نقصان پہنچا

اسرائیل کے لیے امریکی حمایت واضح اور آہنی ہے،امریکا

واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایران نے اسرائیل پر ڈرون اور کروز میزائلز فائر کیے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی جبکہ اسرائیلی فوج نے بھی تسلیم کیا کہ ایران کے فائر کردہ کچھ میزائل اسرائیل میں گرے، ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

Shares: