چیف جسٹس لاہورہائی کی انٹرٹینمنٹ کے لیے ساڑھے پانچ لاکھ کی ایل ای ڈی کے لیے بولی

0
35
چیف-جسٹس-لاہورہائی-کی-انٹرٹینمنٹ-کے-لیے-ساڑے-پانچ-لاکھ-کی-ایل-ای-ڈی-کے-لیے-بولی. #Baaghi

لاہور: چیف جسٹس لاہورہائی کی انٹرٹینمنٹ کے لیے ساڑھے پانچ لاکھ کی ایل ای ڈی کے لیے بولی ،اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان کی معاشی صورت حال اوراس ملک کے غریبوں کے ساتھ جوکچھ ہورہا ہے، اس اثنا میں لاہورہائی کورٹ کے چیف کی انٹرٹینمنٹ کے لیے 75 کی ایل ای ڈی کی خریداری نے انصاف کا بول بالا کردیا

اس حوالے سے قیس محمد حسین نے ایک خط چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کی طرف بھیجا ہےجس میں اس کھیل کا انکشاف ہواہے، اس خط میں وہ لکھتے ہیں کہ ایک غریب ملک میں جہاں ایک طرف لوگوں کوکھانےکےلیےروٹی نہیں مل رہی وہاں ایک چیف جسٹس کی انٹرٹینمنٹ کے لیے ساڑے پانچ لاکھ کی ایل ای ڈی ، وہ کہتے ہیں‌ کہ یہ کیا ہورہا ہے

قیس محمد حسین لکھتےہیں کہ جناب چیف جسٹس صاحب آپ کی تنخواہ کا بندوبست وہ غریب کررہےہیں کہ جن کے گھر میں دووقت کی روٹی نہیں پکتی وہ آپ کے تفریح کےلیے اپنا اوراپنے بال بچوں کا پیٹ کاٹ کر75 انچ ایل ای ڈی خرید کردے رہےہیں

 

 

ان کا اس خط میں یہ بھی کہنا تھا کہ سات لاکھ سے زائر آپ کی بیسک سیلری ہے جبکہ آپ کوجوڈیشری الاونس دو لاکھ 69 ہزار روپے سے زیادہ ملتا ہے ، جبکہ 67ہزار سے زائد کی روقم کے میڈیکل الاونس کے لیے ہرمہینے وہ بھیجتےہیں

قیس محمد حسین لکھتے ہیں کہ ایک طرف آپ اتنی زیادہ تنخواہ لیتے ہیں ، گھر، گاڑی ، اوردیگرمراعات الگ ہیں پھراوپر سے آپ کا شوق بھی شہزادوں والا ہےاورآپ نے اپنی تفریح کی خاطران غریبوں پرمزید بوجھ ڈال دیا ہے،

وہ کہتےہیں کہ خدارا آپ اس ملک کے غریب پربوجھ نہ ڈالیں آپ بہت غریب اورکمزور ہیں آپ کی اس تفریح کےلیے میں اورمیرے دوست احباب جمع پونجی کرکے آپ کو ایل ای ڈی خرید کردے دیتےہیں لیکن خدارا اب اس ملک کے غریبوں پر مزید بوجھ نہ ڈالیں آپ کی تنخواہوں ،مراعات، تفریحات اوردیگرگزارشات کا بوجھ غریب عوام آٹے ، چینی ، گھی اوردیگرروزہ مرہ کی ضروریات میں مہنگائی کی صورت میں برداشت کررہےہیں‌

Leave a reply