وزیراعلیٰ کا اعلان،فری استعمال کریں وائی فائی ،کب سے یہ بھی بتادیا

0
21

وزیراعلیٰ کا اعلان،فری استعمال کریں وائی فائی ،کب سے یہ بھی بتادیا،اطلاعات کےمطابق وزیراعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ 16 دسمبر کے بعد شہر بھر میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کردیا جائے گا جس کے تحت شہری مفت انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے۔

 

وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ڈرامے سے متاثر ہو کر میکسیکن جوڑا مسلمان ہوگیا

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 100 عوامی مقامات پر وائی فائی ہاٹ اسپاٹ نصب کیے جائیں گے جہاں سے شہریوں کو تیز ترین اور بالکل مفت انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

رینجرز کی کارروائی، 20 ایسے ملزمان گرفتارجوتھےبرق رفتار

وزیراعلیٰ‌ اروند کیجری وال نے اعلان کیا کہ 16 دسمبر کے بعد پہلے مرحلے کے تحت شہریوں کو انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ 6 ماہ کے دوران شہر بھر میں 11 ہزار ہاٹ اسپاٹس نصب کیے جائیں گے۔

دکھی انسانوں کامداوا،پنجاب کے سب بڑے عوامی منصوبے کااعلان

ذرائع کے مطابق انہوں نے بتایا کہ چار ہزار بس اسٹاپس پر بھی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، ہر 100 میٹر کے فاصلے پر ہاٹ اسپاٹ نصب ہوگا تاکہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ بیک وقت 200 شہری وائی فائی کی مدد سے مفت انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے۔

دوبئی جانے والے ساتھ کیا لے کرجاسکتے ہیں اورکیا نہیں لے کرجاسکتے،پہلے ضرورپڑھ لیں

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ’وائی فائی کی مفت سروس ہمارے انتخابی وعدوں میں سے ایک ہے جو اب پورا ہونے جارہا ہے، ہم نے 2015 کے انتخابات میں شہریوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد مفت انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے‘۔ انہوں نے بتایا ہر ہاٹ اسپاٹ کو روزانہ ڈیڑھ جی بی ڈاؤن لوڈنگ اور جبکہ 200 میگا بائیٹس رفتار دی جائے گی۔

Leave a reply