چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کا روجھان اور کچہ کے علاقوں کا دورہ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کافیصلہ

پنجاب حکومت کا راجن پور کچہ کے علاقہ کی بحالی و جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کے بڑوں، چیف سیکرٹری کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے روجھان اور کچہ کے علاقوں کا دورہ کیا. دونوں افسران نے فرنٹ لائن پر روجھان کچہ پکٹ بہار ماچھی اور پکٹ بستی دولانی اور اندورنی علاقوں کا دورہ کیا، فیلڈ میں جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او راجن پور نے کچہ میں امن و امان کی صورتحال پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی ۔

آئی جی پنجاب کو کچہ کے علاقہ میں 17 نئی پولیس پکٹس کے قیام اور کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر بریف کیا گیا۔آئی جی پنجاب نے جرائم پیشہ عناصر کے مستقل سدباب کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پلان اپنانے اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کا حکم دیا۔

بنی گالہ فائرنگ کیس: عدالت نے ٹائیگر فورس اہلکار کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا کہ لنڈ گینگ ، سکھانی گینگ سمیت تمام منظم گینگز اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کی جلد گرفت میں لایا جائے، آئی جی پنجاب نے کچہ میں سرگرم کریمنل گینگز کے خلاف سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لانے کا حکم دیا،کچہ کے علاقوں میں پولیس کی رسائی کو مزید بہتر بنانے کے لیئے نئی روڈز اور پل بنائے جائیں گے ۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ خطرناک گینگز کے مستقل خاتمے کیلئے سندھ اور بلوچستان کی پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ کوارڈی نیشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا،کچہ پولیس پکٹس کو مستقل پولیس پوسٹس کا درجہ دیا جائے گا، کچہ کے علاقوں کے افراد کو روزگار کی فراہمی اور پولیس میں بھرتی کرنے کیلئے عمر اور تعلیم میں رعایت کی شرائط پر غور کیا جا رہا یے،آئی جی پنجاب نے کچہ میں تعینات پولیس جوانوں سے ملاقات بھی کی اورفرنٹ لائن پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

 

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے زیادتی کے ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی

 

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ کچہ فرنٹ لائن پر لڑنے والے جوان ہمارے اصل ہیروز ہیں،کچہ میں تعینات پولیس فورس کی فلاح اور ویلفیئر کے لیئے اسپیشل پیکج لایا جائے گا،کمشنر ڈیرہ غازیخان خان اور ڈپٹی کمشنر راجن پور نے کچہ کے علاقوں میں بنیادی سہولیات سکولز ، ہسپتال اور انفرا سٹرکچر کے حوالے سے بریفنگ دی، چیف سیکرٹری پنجاب نے کچہ کے علاقوں میں سڑکوں ، سکولز اور ہسپتالوں کی تعمیر کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی،کچہ کے مقامی افراد کی بحالی اور جرائم سے دور رکھنے کے لیے انہیں سرکاری اداروں میں نوکریاں دینے پر بھی غور کیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے روجھان سنٹر آف ایکسیلنس اور ایس ڈی پی او آفس روجھان کا بھی دورہ کیا،اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ، آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او راجن پور سمیت پولیس اور انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے.

Comments are closed.