چیف سیکرٹری اور آئی جی کیخلاف غداری کا مقدمہ ہونا چاہیے:سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن

لاہور:چیف سیکرٹری اور آئی جی کیخلاف غداری کا مقدمہ ہونا چاہیے:اطلاعات کے مطابق سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سے چیف سیکرٹری اور آئی جی کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا گیا،

انہوں نے کہاکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے آرٹیکل 218کی خلاف ورزی کی، ان پرآرٹیکل 6 لگتا ہے، دونوں افسران الیکشن کمیشن سے رابطے میں نہیں رہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ اصولی طور پر چیف الیکشن کمشنر نے پریس ریلیز جاری کی ہے اس کا مطلب ہے کہ صوبائی حکومت ان کی مدد نہیں کررہی ہے،آئی جی پنجاب، اور چیف سیکرٹری باقاعدہ ان کے ساتھ رابطے میں نہیں رہے،

انہوں نے کہا کہ میرا کہنا یہ ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی چیف الیکشن کمشنر کو بتایا تھا کہ آپ کے پاس بے پناہ اختیارات ہیں، وہ چیف ایگزیکٹو سے لے کر کسی بھی طلب کرسکتے ہیں، الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 218جس میں ضمانت ہے شفاف انتخابات کروانے کی ذمہ داری چیف الیکشن کمشنر کے پاس ہے، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے آئین کے آرٹیکل 218کی خلاف ورزی اور حکم عدولی کی ہے، چیف الیکشن کمشنر کو چاہیے ان کیخلاف آرٹیکل 6غداری کا مقدمہ درج کرلیا جائے

Comments are closed.