بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی روک تھام کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

راولپنڈی :گلوبل پیس اینڈ ہارمنی بین الاقوامی تنظیم اپسما اور بیفپ کے اشتراک سے انعم ڈگری کالج راولپنڈی کینٹ میں بچوں کے جنسی تشدد اور منشیات کے رجحان کی روک تھام کے لئے ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جسمیں راولپنڈی و چکلالہ کینٹ کے سکول مالکان اساتذۂ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی. اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت رسول مقبول پیش کی گئی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس گلوبل پیس اینڈ ہارمنی ملک عبدالصبور نے کہا کہ پچھلے چند ماہ میں ہمارے علاقے میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے چار واقعات رپورٹ ہوئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اب ہم اور ہمارا علاقہ بھی ان درندوں سے محفوظ نہیں اسی طرح منشیات کا بچوں میں استعمال بڑھتا جارہا ہے ان دونوں موذی رجحانات کی روک تھام کیلئے اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے ہمیں اسکی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں اسی لیے ایک اگاہی مہم کا آغاز کیا گیا اور اسی سلسلے میں آج یہ اجلاس منعقد کیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اگلے مرحلے میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اساتذۂ اور والدین کو ٹریننگ دی جائے گی کہ وہ کیسے اپنے بچوں کو ان جنسی درندوں اور منشیات کے استعمال سے بچا سکتے ہیں اور انشاءاللہ یہ سیمنار علاقے کے تمام سکولوں میں منعقد کئے جائیں گے. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گلوبل پیس اینڈ ہارمنی کی صدر محترمہ کرن ہاشمی صاحبہ نے ملک عبدالصبور کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلوبل پیس اینڈ ہارمنی اس سلسلے میں سکولوں میں سیمنار میں تربیت یافتہ لوگ مہیا کرے گی جو اساتذہ اور والدین کو ٹریننگ دیں گے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس اقدام سے ہم ان رجحانات کو ختم کر سکتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ معاملے کی سنگینی اور اہمیت کا احساس کیا جائے انہوں نے تمام شرکا سے کہا کہ آپ اپنی تجاویز ہمیں بھیجیں انشاءاللہ ان تجاویز کی روشنی میں ایک جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے گی. اجلاس میں محترمہ غنوی صاحبہ نے اگلے مرحلے میں سیمنار کے انعقاد اور ان میں دی جانے والی تربیت کے خدوخال سے شرکا کو آگاہ کیا. اجلاس سے جنرل سیکرٹری اپسما راولپنڈی کینٹ اور صدر اپسما راولپنڈی کینٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ساتھ دینے اور اگلے مرحلے میں سیمینار کا انعقاد کرنے کا اعلان کیا. اجلاس سے مہمان خصوصی ڈویژنل صدر اپسما جناب ابرار خان صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپسما نہ صرف اس مہم کے آغاز کرنے میں گلوبل پیس اینڈ ہارمنی اور ملک عبدالصبور کے اس قدم کے ساتھ کھڑی ہے بلکہ پورے ڈویژن میں مدد کرنے کو تیار ہے. انہوں نے کہا کہ بلاشبہ جن لوگوں کے بچے جنسی زیادتی کا شکار ہو رہے ہیں اسی طرح منشیات کے عادی بن رہے ہیں نہ صرف ان بچوں کی زندگیاں برباد ہوئیں ہیں انکے مستقبل تباہ و برباد ہوگئے ہیں بلکہ پورے کے پورے خاندان تباہ ہو گئے ہیں لہذا اس بات کا انتظار کئے بغیر کہ خدانخواستہ ہمارے بچے انکا شکار بنیں ہمیں احطیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے اور یہی وہ طریقہ ہے جس سے ان رجحانات کی حوصلہ شکنی کی جاسکتی ہے.
اجلاس میں دیگر شرکا نے اپنی تجاویز پیش کیں اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا اجلاس میں راجہ وسیم سیفی صاحب نے قرارداد پیش کی کہ نصاب میں جنسی تشدد کی روک تھام اور منشیات کے استعمال کے نقصانات پر مبنی مضامین شامل کئے جائیں اور جشن آزادی کے موقع پر اعلان کیا جائے کہ اگلا سال نوجوانوں کا سال قرار دیا جائے جسے اجلاس میں موجود شرکاء نے کثرت رائے سے منظور کیا.
اجلاس میں گلوبل پیس اینڈ ہارمنی کے ممبران سکول مالکان سول سوسائٹی اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی. شرکا میں
محترم جناب چوہدری امجد صاحب صدر اپسما راولپنڈی کینٹ میزبان محفل اور ڈائریکٹر انعم سکول و ڈگری کالج راول ٹاون راولپنڈی کینٹ
کو آرگنائزر محترم راجہ محمد وسیم سیفی (جنرل سیکرٹری اپسما و ڈائریکٹر کیڈٹ فاونڈیشن سکول ساجد بخاری روڈ راولپنڈی کینٹ
نقیب محفل محترم نعیم اکبر صاحب جوائنٹ سیکرٹری اپسما و ڈائریکٹر نعیم اسلامیہ ماڈل سکول پیپلز کالونی راولپنڈی کینٹ
محترم محمد نیاز احمد ڈائریکٹر رائزنگ سٹار سکول سسٹم گرجا روڈ پوٹھوہار ٹاون راولپنڈی
محترم نوید احمد صاحب رائزنگ سٹار سکول راولپنڈی کینٹ
محترم عبدالغفور جدون صاحب ڈائریکٹر ہاکس سکول غازی آباد راولپنڈی کینٹ
محترم اکبر خان صاحب ڈائریکٹر ڈاکٹر اے قیو خان سکول گرجا روڈ راولپنڈی
محترمہ عنبرین صاحبہ عنبرین سکول سسٹم گرجا روڈ
محترم محمد کامران صاحب گرین لینڈ سکول
محترم سعید صاحب بیسٹ ایجوکیشن سکول
محترم راجہ ماجد صاحب حدیقہ الاطفال سکول بوائز
محترم قاری اعجاز صاحب حدیقہ الاطفال سکول گرلز
محترم عمران جنجوعہ صاحب نیو حسین پبلک سکول
محمد اشفاق صاحب Asf سکول سسٹم
محترم جناب شیراز شیخ صاحب بزنس کمیونٹی
محترم جناب ڈاکٹر عبداللہ چئیرمین سول سوسائٹی اسلام آباد
محترم جناب راجہ حبیب صاحب اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس پاکستان گلوبل پیس اینڈ ہارمنی
محترم جناب ملک حسنات کلیم ممبر گلوبل پیس اینڈ ہارمنی
محترمہ غنوی صاحبہ گلوبل پیس اینڈ ہارمنی
محترم فہد احمد صاحب پی ٹی وی
محترم ارشاد شیخ صاحب ممبر گلوبل پیس اینڈ ہارمنی
محترم ملک ماجد صاحب میڈیا کواڈینیٹر بزم فروغ فکر اقبال پاکستان
عبدالحمید صاحب سابقہ چئیرمین سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی علامہ اقبال کالونی راولپنڈی کینٹ
تمام شرکاء نے بچوں کے جنسی تشدد اور منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم کے آغاز کو سراہا اور اس کا حصہ بنتے ہوئے اپنے اداروں میں سیمنار منعقد کرانے کا اعلان کیا. آخر میں اس آگاہی مہم کی کامیابی اور ملک پاکستان کے استحکام کیلئے دعا کی گئی.