چلڈرن اسپتال؛ ڈاکٹر پر تشدد، تیسرے روز بھی ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری
چلڈرن اسپتال میں لواحقین کا ڈاکٹر پرتشدد کے واقعے کیخلاف لاہورکے اسپتالوں کے آوٹ ڈور وارڈزمیں ڈاکٹرز کی دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے جس سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ چلڈرن اسپتال کے آوٹ ڈور اورانڈور وارڈ میں ہڑتال کا تیسرا روز ہے۔میواسپتال ،سروسز، جناح جنرل اسپتال میں بھی ہڑتال جاری ہے علاوہ ازیں گنگارام، لیڈی ولنگڈن، لیڈی ایچی سن سمیت دیگر اسپتالوں میں بھی کام بند کررکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر دور دراز سے آئے مریض شدید پریشان ہیں، ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عملے کے تحفظ بل کو فوری منظورکیا جائے تاکہ ملزمان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات شامل کردی گئی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
یاد رہے کہ چلڈرن ہسپتال میں ایک سال کی بچی کی وفات پر اہل خانہ نے ڈاکٹر کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ڈاکٹر کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں اور ڈاکٹر کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی تاہم بعدازاں انہیں فوری طبعی امداد دی گئی تھی۔