سرگودھا : غزہ کے بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طوفان الاقصیٰ چلڈرن مارچ کا انعقاد کیا گیا

سرگودھا ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ) غزہ کے بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طوفان الاقصیٰ چلڈرن مارچ کا انعقاد کیا گیا ، مارچ میں بچوں کی بڑی تعداد نےفلسطینی رومال پہنے ہوئے تھے اور ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھا کر دنیا کو پیغام دیا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، سرگودھا میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام مرکزی عید گاہ سے طوفان الاقصیٰ چلڈرن مارچ کا انعقاد کیا گیا،

اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر،رہبر و رہنماء مصطفیؐ مصطفیٰ،خاتم النبیاؑ مصطفیٰ ؐ مصطفیٰ ؐ،، لبیک لبیک الھم لبیک،لبیک یا غزہ،لبیک یا اقصیٰ کے نعروں سے گونجتی رہی ،طوفان الاقصیٰ چلڈرن مارچ کے شرکاء میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا، مارچ میں شریک بچوں نے اسرائیلی جارحیت اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کو اپنی تقریروں اور ملی نغمے کے ذریعے عوام کو اگاہ کیا ،

مارچ کے شرکا نے اسرائیل کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان ب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں معصوم فلسطینی بچوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہےاب تک غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے دوران ہزاروں بچے شہید ہوچکے ہیں۔

مارچ کے شرکا نے تمام مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ عالم اسلام کے حکمران غزہ کو لاشوں اورملبے کا ڈھیر بننے کا انتظار نہ کریں بلکہ فوری طور پر غزہ کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کریں،طوفان الاقصیٰ چلڈرن مارچ مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا سٹی روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

Leave a reply