ٹریفک پولیس دیہاڑیاں لگانے میں مصروف،ماں بیٹا حادثے میں جانبحق

0
158

قصور
ٹریفک پولیس سڑکوں پہ برائے نام،مخصوص سڑکوں پہ مخصوص ناکے لگا کر عوام سے دیہاڑیاں لگانا ٹریفک پولیس کا کام،سڑکوں پہ ائے روز حادثات میں شہری مرنے لگے،گزشتہ روڈ ٹریفک حادثہ میں جانبحق ہونے والے ماں بیٹا کو ٹکر مارنے والی گاڑی کا کچھ پتہ نا لگ سکا

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس قصور کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے
سڑکوں پہ کبھی کبھار ہی ٹریفک پولیس کی موجودگی محسوس کی جاتی ہے وگرنہ مخصوص سڑکوں پہ مخصوص ناکے لگا کر شہریوں سے دیہاڑیاں لگانا ٹریفک پولیس کا کام ہے
قصور رائیونڈ روڈ کے 28 کلومیٹر میں محض تھانہ راجہ جنگ کی دیوار کیساتھ روزانہ ناکہ لگا کر ٹریفک پولیس اہلکار دیہاڑی لگاتے ہیں تاہم ان کے سامنے دن کے وقت اوور لوڈڈ گاڑیاں گزرتی ہیں جن کو کبھی نہیں روکا گیا ساری کاروائی صرف موٹر سائیکل سواروں تک محدود ہے
کبھی بھی پورے روڈ پہ ان اہلکاروں کو کسی گاڑی کی سپیڈ لیمٹ چیک کرتے و لوگوں کو ٹریفک خلاف ورزی پہ روکتے نہیں دیکھا گیا جس کے باعث آئے روز قصور رائیونڈ روڈ پہ حادثات جنم لیتے ہیں اور شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں
گزشتہ شام اذان مغرب سے کچھ دیر قبل
قصور رائیونڈ روڈ پر نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو بھٹی ہسپتال کے قریب کچل دیا جس میں ماں بیٹا موقع پر جانبحق ہو گئے
جانبحق ہونے والے ماں ماں بیٹے کی شناخت پچیس سالہ وسیم اکرم اور پچاس سالہ نجمہ زوجہ اکرم سکنہ راؤ خانوالا کے ناموں سے ہوئی ہے
نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کا تاحال کوئی سراغ نہ لگ سکا ہے
اہلیان علاقہ نے قصور رائیونڈ روڈ پہ آئے روز کے حادثات میں لوگوں کی زندگیاں جانے پہ ڈی پی او قصور و ڈی سی قصور کو نوٹس لینے کا مطابہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس،پنجاب پولیس قصور و ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی پیٹرولنگ کو سڑک پہ نمایاں کروایا جائے تاکہ حادثات و چوری ڈکیتی سے شہری محفوظ رہ سکیں

Leave a reply