چین یغورمسلمانوں کے قبرستانوں کو مسمار کرکے نشانات مٹانے لگا

چین نے یغورمسلمانوں کے قبرستانوں کے مسمار کرکے ان کے نشانات مٹانا شروع کردیئے ،اطلاعات کے مطابق چین قبرستانوں کومسمار کرکے وہاں پارک بنا رہا ہے ، الجزیرہ کے مطابق چین نے یہ کام بڑی منصوبہ بندی سے کیا ہے ، اس سے پہلے یہ خبریں‌بھی گردش کرتی رہی ہیں‌کہ چین یغور مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات سے روکنے اور اسلام چھوڑنے کے لیے دباو ڈال رہا ہے

36 لاکھ شامیوں‌کو کن ملکوں میں بھیجاجائے گا ، طیب اردوان نے بتادیا

تفصیلات کے مطابق چینی حکام کی طرف سے یغور مسلمانوں کے قبرستانوں کو مسمار کرنے کی ویڈیوز اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، اس ویڈیو میں‌یہ دکھایا گیا ہے ، چینی حکام بلڈوزرز کے ذریعے قبروں کے مسمار کررہے ہیں، سیٹلائیٹ کے ذریعے لی گئی تصاویر بھی اس بات کی نشاندہی کررہی ہیں کہ چین نے یغورمسلمانوں کے اباواجداد اور دیگر فوت شدگان کی قبروں کو مسمار کردیا ہے


یاد رہے کہ اس سے پہلے چین نے یغور مسلمانوں کو مختلف کیمپوں میں زبردستی روک کر ان کو اسلام سے تائب ہونے یا پھر چینی اقدار اختیار کرنے کی تنبہیہ کی گئی تھی ، جس پر عالمی برادری نے تشویش کا اظہار کیا تھا ، تازہ واقعہ چین سے متعلق تمام خدشات کی تائید کرتا ہے کہ چین واقعی یغورمسلمانوں کو ختم کرنے کے درپئے ہے

Comments are closed.