چین نے ڈیرہ بگٹی میں سیمنٹ فیکٹری بنانے کا اعلان کیا ہے۔

باغی ٹی وی : پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ڈیرہ بگٹی میں سیمنٹ فیکٹری کے قیام کا اعلان کرتے کہا ہے کہ چین آفات کے بعد تعمیر نو میں مدد اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، چینی لوگ اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کو بہت اہمیت دیتے ہیں،چینی حکومت نے پاکستان کی مدد کے لیے 4 ملین یوآن مالیت کے سامان کا اعلان کیا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق چین کےسفیر نونگ رونگ نےڈیرہ بگٹی میں ایک تقریب کےدوران سیمنٹ فیکٹری کےقیام کا اعلان کیا اورکہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بلوچستان کے لوگ سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں، میں نے موسلا دھار بارشوں سے بہت سے مکانات کو تباہ ہوتے دیکھا،ہمیں امید ہے کہ ہم اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کیلیے کچھ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ڈیرہ بگٹی کا دورہ کیا تھا اور سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیر شاہ زین کے ساتھ بلوچستان میں بگٹی قبیلے کا میرا پہلا دورہ ہے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے خوراک کے پیکجز تقسیم کیے گئے۔


انہوں نے کہا کہ یہ چینی حکومت اور پی پی ایل کی طرف سے خیر سگالی ہے آفات کے بعد کی تعمیر نو میں مدد کرنے اور باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔

امریکا کا افغان مرکزی بینک کے منجمد 3.5 ارب ڈالرسوئس میں قائم ٹرسٹ کےذریعے منتقل کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا تھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی سمندر سے زیادہ گہری اور ہمالیہ سے زیادہ اونچی ہے مشکل حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ مدد و تعاون ہمارے روایات کا مشترکہ حصہ ہے چین کے لوگ کبھی یہ نہیں بھول سکتے کہ سن 2008 کے وینچوآن زلزلے میں پاکستانی نے کس طرح اپنے اسٹاک میں پڑے ہوئے تمام خیمے اپنی مصیبت زدہ چینی بھائیوں کے لئے وقف کر دئیے تھے ٹھیک اسی طرح سیلاب کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار پاکستانی بہن بھائیوں کے دکھ درد کا ہمیں بھرپور احساس ہے اور عوامی جمہوریہ چین کی بھرپور کوشش ہے کہ ہم ان کی ہرممکن مدد کریں ہمیں یقین ہے کہ ہر مشکل سے لڑنے والی بہادر پاکستانی قوم اس مشکل حالات سے بھی جلد نکل آئے گی-

انہوں نے کہا تھا کہ چین صرف سیلاب یا بارش سے متاثر افراد کی مدد ہی نہیں کررہی بلکہ چائنا سی پیک جیسے اہم پروجیکٹ میں بھی کلیدی کردار ادا کررہی ہے سی پیک کے بہت ہی اچھے ثمرات نظر آرھے ہیں جیسے کہ نئے بجلی گھر اور نئے شاہراہ بنانا ہے انہوں نے کہا کہ اب ہمارا اگلا ہدف جدید زراعت پہ ہوگا جس سے ملازمت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی لوگوں کے ہنر میں بھی اضافہ ہوگا-

ملک بھرمیں سیلا ب سےجاںبحق افراد کی تعداد ایک ہزار486 ہوگئى

مثلاَ میں اپنے ساتھ چائنیز چلی کمپنی کا ایک نمائندہ ساتھ لایا ہوں یہ کمپنی پاکستان میں موجود زرعی ماہرین کے ساتھ ملکر مرچ اگائے گی اور چین میں برآمد کرے گی نیا انٹرنیشنل ائیرپورٹ اپنے آخری مراحل میں ہے جو کہ اگلے سال مکمل ہوگا پیشہ ورانہ ٹریننگ سینٹر میں مقامی لوگوں کو بھارتی کیا گیا –

وفاقی وزیر انسداد منشیات نوابزدہ شاہ زین بگٹی نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں چینی سفیر مسٹر نانگ رانگ نے وفاقی وزیر نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے ہمراہ بارش سے متاثر ہونے والے افراد کے منہدم ہونے والے مکانات کا بھی دورہ کیا

Shares: