چینی صدر کا سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کےلیے 500 ملین آرایم بی کے اضافی امدادی پیکج کا اعلان.
چینی صدر شی جن پنگ نے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے 500 ملین آرایم بی کے اضافی امدادی پیکج کا اعلان ہے جبکہ اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے، جبکہ بیجنگ میں وزیر اعظم شہبازشریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے درمیان بھی ہوئی جس میں اسٹریٹجک پارٹنر شپ مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔ علاوہ ازیں ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں لیڈرز کے درمیان سی پیک سمیت اقتصادی تعاون اور پاک چین تعلقات کے مزید فروغ پر بات چیت بھی کی گئی ہے.
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مشکل وقت میں چین نے پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اضافی 50 کروڑ یو آن (6 کروڑ 89 لاکھ 41 ہزار 700 سے زائد امریکی ڈالر) امداد دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے قبل چین نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے 50 کروڑ یو آن امداد دینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس وقت ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ چین نے اضافی ایمرجنسی معاونت کی پیشکش سے پاکستان کو آگاہ کر دیا تھا۔ ستمبر 2022ء میں چین نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ یوآن دینے کا اعلان کیا تھا، تعمیر نو کیلئے چین کی مجموعی امدادی رقم بڑھ کر 80کروڑ یو آن ہو جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار
تجدیدی فیس، ٹیلی کام کمپنیوں سے 9.5 ارب روپے وصول. پی ٹی اے
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات، سٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق
کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
زمین کی سطح کے نیچے گرم چٹانوں سے زیادہ موثر توانائی پیدا کی جا سکتی ہے،تحقیق
فارن فنڈڈ فتنے نےانقلاب نہیں خونی مارچ کااعتراف کرلیا ،مریم اورنگزیب
اورنگی ٹاؤن؛ گھر میں سوئی گیس لیکیج سے دھماکا،5بچے والدین سمیت جھلس گئے