چین میں نیا کورونا ویرئنٹ؛ جسکا پاکستان میں بھی خطرہ. حکام این سی او سی

0
52

چین میں نئے کورونا ویرئنٹ کا پاکستان میں بھی خطرہ . حکام این سی او سی

چین سے ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے حکام کے مطابق چین میں لاک ڈاؤن کھلنے اور فری ٹریولنگ سے پاکستان میں کورونا کے ویریئنٹ آنے کا خطرہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویریئنٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

حکام کے مطابق ماضی میں بھی کورونا کے نئے ویرینئٹ آئے جنہیں بروقت کنٹرول کیا۔ این سی او سی حکام کے مطابق پاکستان میں انسداد کورونا ویکسین لگنے کے باعث خطرہ کم ہے۔ حکام کا بتانا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل 90 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہے اور 95 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔ واضح رہے کہ چین میں کورونا کے نئے ویریئنٹ کے کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ چین میں رواں ہفتے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر صحت کے نظام پر زیادہ دباؤ کی توقع کی جا رہی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے چین کے محکمہ صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ وہاں کورونا کے کیسز میں تیزی دیکھی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ چین کی ’زیرو کووِڈ پالیسی‘ کے خلاف حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کے بعد حکومت نے لاک ڈاؤن اور لازمی ٹیسٹوں میں نرمی کا عندیہ دیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع
کووڈ سے بچاؤ کے لیے اٹھائے گئے سخت اقدامات کی وجہ سے چین کی عالمی منڈیوں میں سامان کی رسائی اور تجارت کافی متاثر ہوئی تھی۔ اب اگر چینی کارکن زیادہ تعداد میں بیمار ہو گئے تو اگلے برس بھی چین کی معیشت کی حالت دگرگوں رہے گی۔

Leave a reply