چینی بینک سے پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر کی قسط موصول

0
52

چینی بینک سے پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر کی قسط موصول

چائنیز بینک آئی سی بی سی نے پاکستان کیلئے ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کی فنانسنگ فسیلٹی کی منظوری دیدی ہے جس کی پہلی پچاس کروڑ ڈالرز کی قسط اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ چائنیز بینک آئی سی بی سی نے تمام کاروائی مکمل ہونے پر پاکستان کیلئے ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کی فنانسنگ رول اوور کرنے کی منظوری دیدی ہے۔


انہوں ے بتایا کہ پاکستان کو چائنیز بینک سے یہ رقم تین قسطوں میں ملے گی۔ پچاس کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک کو موصول ہوچکی ہے، پچاس کروڑ ڈالر ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ قبل ازیں جمعے کو پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ ملک کی معیشت کے لیے فنانسنگ بہت اہم ہے کیونکہ ہمیں ادائیگی کے توازن کے بحران کا سامنا ہے، اسٹیٹ بینک کے پاس غیر ملکی ذخائر بمشکل تین ہفتوں کی درآمدات کے باقی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،اسحاق ڈار پھٹ پڑے
میاں نے پستول تو بیوی نے اٹھائی کلاشنکوف،براہ راست فائرنگ،دونوں کی موت
صحافیوں کے حقوق،مجوزہ قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
آج کی نسل سیکھی سکھائی ہے سینئرز کو ان سے سیکھنا چاہیے ڈاکٹر یونس بٹ
مودی نے عالمی اداروں کو دنیا کے بڑے چیلنجز کے حل میں ناکام قرار دے دیا
پاکستان میں غربت بھارت کےمقابلے میں بظاہر نہیں نظر آتی،جاوید اختر
مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال
زمان پارک سے عمران خان کے جاتے ہی سیکورٹی بیریئر ہٹانے کا کام شروع
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان کو پہلے ہی چائنا ڈویلپمنٹ بینک سے 700 ملین ڈالر کا قرضہ مل چکا ہے تاکہ اس کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد ملے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو رواں مالی سال جون تک مالیاتی فرق کو ختم کرنے کے لیے 5 بلین ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہوگی۔ جس کے لیے ہم کوشش کررہے ہیں اور اس میں کامیابی بھی حاصل کریں گے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد ہی پاکستان کو بیرونی فنانسنگ ملے گی جو آئندہ ہفتے تک ممکن ہے۔

Leave a reply