چین نے امریکہ کو آئینہ دکھا دیا، بھارت بھی دم دم مست قلندر کیلئے تیار،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

امریکہ، چین آمنے سامنے، چین نے امریکہ کو آئینہ دکھا دیا، بھارت بھی دم دم مست قلندر کیلئے تیار،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ چین نے امریکہ کو آئینہ دکھا دیا ہے

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ چائنہ نے امریکی کی نو فلائی زون پر پرواز پر ری ایکشن دے دیا، دو میزائل ساؤتھ سی میں فائر کئے، چائنہ نے منہ توڑ جواب نہیں دے دیا جس پر مبشر لقمان نے کہا تھا کہ سپرپاور ٹو سپرپاور جو ہوتا ہے وہ مسل فلیکسنگ ہوتی ہے، اس طرح کے جواب ٹینشن نہیں بڑھاتے خطے میں اپنے اپنے پٹھو کو ایکٹو کرتے ہیں اور ان کو آپس میں لڑاتے ہیں،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نو فلائی زون میں آنا تھا انہوں نے فائر کر کے دکھا دیا، انہوں نے انکے اندرفائر نہیں کیا، ابھی اس میں بڑا ٹائم ہے، اس سے پہلے بہت کچھ ہو گا،مجھے لگ رہا ہے کہ انڈیا پرتول رہا ہے، اسکو کچھ نہ کچھ کرنا ہے، اتنی ٹروپ انگیجمنٹ اور اسلحہ کی ترسیل ہو رہی ہے وہ صرف پاکستان کے لئے نہیں کر رہا پہلے انڈیا کی پاکستان اور چائنہ کے لئے معاملہ الگ تھا، اب چائنہ کے ساتھ ایگریسو موڈ میں آنے کی کوشش کر رہے ہیں جس دن آ گئے ہو جائے گا دما دم مست قلندر

شاہ محمود قریشی چین کیوں گئے؟ مبشر لقمان نے سب بتا دیا

چین سے شاندار خبریں،تمام پروٹوکول ٹوٹ گئے،تاریخی معاہدے تیار، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی

سرد جنگ کا خوفناک کھیل،پاکستان اہم ،امریکی پریشان ،ایران تگڑا اوراسرائیل میدان میں ، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پاکستان نے کمال کر دیا، دنیا بھر کے سائنسدان پریشان، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ چین نے کہا کہ وہ افغانستان اور طالبان کے مابین جلد مذاکرات کا خواہاں ہے عمران خان نے ڈاکٹر عبداللہ سے گفتگو کی ،لگتا ہے امریکہ کی چھٹی ہونے والی ہے، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ امریکہ ہانگ کانگ میں مداخلت کر رہا ہے، اب چین افغانستا ن میں آ کر مداخلت کر لے اور انکو مزید شہہ دے دیں اتنے سال سے امریکہ یہان ہے ،اتنے ڈالر خرچ کرنے کے باوجود لوگ مروانے کے باوجود وہ سٹیک ہولڈر نہیں ہے.جو سٹیک ہولڈر ہیں وہ چین کے ساتھ بیٹھے ہیں، امریکہ کو انہوں نے آئینہ دکھا دیا ہے کہ ہانگ کانگ سے باز آؤ ورنہ ہم یہ کریں گے

Comments are closed.