کون کونسے ممالک ٹوٹنے والے ہیں؟ مبشر لقمان نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مڈل ایسٹ میں کئی ممالک ختم ہو نے والے ہیں

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ فرانس نے زور دیا ہے کہ لبنان میں اصلاحات نہ کئے گئے تو صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ فرانس ان ممالک میں سے ہے جس کا لبنان میں بڑا انٹرسٹ ہے، لبنانی انگریزی کم اور فرنچ زیادہ بولتے ہیں وہ اپنے آپ کو فرنچ سپیکنگ کنٹری کہلوانا چاہتے ہیں، انکے کافی شاپ،میوزک، قہوہ خانوں میں فرنچ نظر آئے گا، جب دھماکہ ہوا تھا تو فرنچ صدر سب سے پہلے پہنچ گئے تھے اور بغیر سیکورٹی کے گھوم رہے تھے،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مڈل ایسٹ میں کئی ممالک ختم ہو نے والے ہیں، مطلب انکی جغرافیہ بدلنے والا ہے، عراق 3 ممالک میں تقسیم ہو گا، سیریا اور یمن اسکے اندر بھی کافی افرا تفری ہو گئی ہے، یمن اب شاید بچ جائے ایرانی اور چینی مداخلت جو ہونے لگی ہے اسکو تھوڑی رقم مل گئے تو وہ پاؤں پر کھڑا ہو جائے گا

میں نے وزیراعظم سے جب بھی یہ بات کی انہوں نے ناراضگی کا اظہار کیا،مبشر لقمان

ٹرمپ بضد، محمد بن سلمان سخت پریشان،سعودی عرب کا بڑا اعلان، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ سیریا کو سپورٹ مل رہی ہے لیکن ملٹری سپورٹ، اکنامک سپورٹ پتہ نہیں ملتی ہے یا نہیں، لبنان کے اوپر بہت زیادہ سٹیک ہولڈر ہیں، لبنان کی حکومت ریلو کٹا حکومت تھی ،شپ والے انکی بات نہیں مان رہے تھے، اتنے سال سے جہاز کھڑا تھا وہ ہٹا نہیں رہے تھے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت کیسی تھی، اب کوئی حکومت میں آنا نہیں چاہتا،پھر وہ قبیلوں میں تقسیم ہوں گے، اسکا مطلب ہے کہ لبنان کسی نہ کسی دویژن کی طرف بڑھ رہا ہے

بڑا کارنامہ ، سندھ حکومت نے کراچی ڈیم بنا دیا، مبشر لقمان برس پڑے

Leave a reply