کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دیسی ادویات کے استعمال کا کمال سامنے آگیا، ایلوپیتھی اورہومیوپیتھی کے غبارے سے ہوانکل گئی

0
39

بیجنگ:چینی ماہرین طب نےکورونا سے بچاؤ کے لیے دیسی ادویات کا استعمال ضروری قراردے دیا، ایلوپیتھی اورہومیوپیتھی کے غبارے سے ہوانکل گئی ،اطلاعات کے مطابق چین میں مہلک وائرس ناول کورونا کا علاج کرنے لیے چین کی دیسی ادویات کا استعمال بھی کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے قومی ہیلتھ کمیشن کے نائب سربراہ وانگ ہی شینگ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے ہوبی میں نصف سے زائد مریضوں کو مغربی ادویہ کے ساتھ چین کی روایتی ادویہ بھی دی گئیں۔

ادھر عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھرکے ماہرین طب کیطرف سے مایوس کن اطلاع ملنے کے بعد کہا ہےکہ ابھی تک COVID-19 یا کورونا وائرس کا کوئی باقاعدہ علاج تاحال دریافت نہیں ہوسکا اس لیے اس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے روایتی ادویہ کا استعمال غیرمعمولی اقدام قرار دیا جارہا ہے۔

ہیلتھ کمیشن کے حکام کے مطابق چین کی روایتی طریقۂ علاج کی یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طبی عملے کے 2220 افراد کو ہوبی صوبے بھیجا گیا جہاں اس وائرس سے بچاؤ اورعلاج کے لیے روایتی دواؤں کا استعمال کیا گیا۔ وانگ ہی شینگ کا کہنا ہے کہ مغربی ادویہ کے ساتھ روایتی دواؤں کے استعمال سے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

Leave a reply