یورپ اورمغرب کی خطرناک چال:چینی،روسی ویکسین لگوانے والوں کے یورپ میں داخلے پرپابندی

0
60

لندن:ییورپ اورمغرب کی خطرناک چال:چینی،روسی ویکسین لگوانے والوں کے یورپ میں داخلے پرپابندی ،اطلاعات کے مطابق امریکہ اوراس کے اتحادی یورپ نے چین کے خلاف ایک نئے انداز سے سازشی جال بن دیا ہے جس کے مطابق پاکستان سمیت دنیابھر سے یورپ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے چینی ،روسی ویکسین لگوانے والوں کو یورپ میں داخلے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر دیا گیا-

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے بھارتی، چینی اور روسی کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کو یورپی یونین میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

دوسری طرف چینی حکام کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ بھارتی ویکسین کا نام بطورکارڈ استعمال کیا ہے اصل میں نشانہ چین ہے اوراس کے ساتھ ساتھ روس بھی ہدف ہے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے نئی سفری ہدایات میں کہاگیاکہ بھارتی، چینی اورروسی ویکسین لگوانے والے یورپی یونین میں داخل نہیں ہوسکتے،صرف یورپی یونین کی مصدقہ ویکسین لگوانے والوں کوسفرکی اجازت ہوگی۔

یورپی یونین کی جانب سے کورونا کی 4 ویکسینز کی منظوری دی گئی ہے جن کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے کے بعد ہی دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو یورپی یونین میں داخلے کی اجازت ملے گی۔

یورپی یونین کی مصدقہ ویکسینز میں امریکا کی موڈرنا،فائزر،جانسن اینڈجانسن اور برطانیہ کی ایسٹرازینیکا شامل ہیں۔

Leave a reply